پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ نوح

سورۃ نوح · 28 آیات · 2 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی اکہترویں سورت ہے؛ اِس میں اٹھائیس آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ اِس سورت میں شروع سے آخر تک حضرت نوح علیہ السلام اور اُن کی قوم ہی کا ذکر ہے، اِس لیے اِس کا نام «سورۂ نوح» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 20
1
اِنَّا͏ٓ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰي قَوْمِهٖٓ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
ہم نے نوح کو اُن کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو خبردار کرو، اِس سے پہلے کہ اُن پر دردناک عذاب آ جائے۔
2
قَالَ يٰقَوْمِ اِنِّيْ لَكُمْ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ
اُنہوں نے کہا: اے میری قوم! میں تمہارے لیے صاف صاف ڈرانے والا ہوں،
3
اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوْهُ وَاَطِيْعُوْنِ
کہ اللہ کی عبادت کرو، اُس سے ڈرو اور میرا کہنا مانو،
4
يَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُو͏ٔ͏َخِّرْكُمْ اِلٰٓي اَجَلٍ مُّسَمًّيؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَاۤءَ لَا يُو͏ٔ͏َخَّرُۘ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(اگر ایسا کرو گے تو) وہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور تمہیں ایک مقرر وقت تک مہلت دے گا؛ یقیناً جب اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آ جاتا ہے تو ٹالا نہیں جاتا؛ کاش تم سمجھتے!
5
قَالَ رَبِّ اِنِّيْ دَعَوْتُ قَوْمِيْ لَيْلًا وَّنَهَارًا
(پھر نوح نے) عرض کیا: اے میرے پروردگار! میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا،
6
فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَاۤءِيْٓ اِلَّا فِرَارًا
تو میرے بلانے نے اُن کے بھاگنے ہی میں اضافہ کیا۔
7
وَاِنِّيْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْٓا اَصَابِعَهُمْ فِيْٓ اٰذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَاَصَرُّوْا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا
اور جب بھی میں نے اُنہیں بلایا تاکہ آپ اُنہیں بخش دیں، تو اُنہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیں، اپنے کپڑے اپنے اوپر لپیٹ لیے، ضد پر اڑ گئے اور بڑا ہی تکبر کیا۔
8
ثُمَّ اِنِّيْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا
پھر میں نے اُنہیں بلند آواز سے بلایا،
9
ثُمَّ اِنِّيْٓ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَاَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا
پھر میں نے اُنہیں علانیہ بھی سمجھایا اور چپکے چپکے بھی سمجھایا،
10
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا
تو میں نے کہا: اپنے پروردگار سے معافی مانگو، یقیناً وہ بڑا بخشنے والا ہے؛
11
يُّرْسِلِ السَّمَاۤءَ عَلَيْكُمْ مِّدْرَارًا
وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش برسائے گا،
12
وَّيُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِيْنَ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّيَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًا
اور مالوں اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا، اور تمہارے لیے باغ بنا دے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا۔
13
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت کا خیال نہیں رکھتے؟
14
وَقَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا
حالانکہ اُس نے تمہیں طرح طرح کے مرحلوں سے گزار کر پیدا کیا ہے۔
15
اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے سات آسمان اوپر تلے کیسے پیدا کیے؟
16
وَّجَعَلَ الْقَمَرَ فِيْهِنَّ نُوْرًا وَّجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا
اور اُن میں چاند کو روشنی اور سورج کو چراغ بنایا۔
17
وَاللّٰهُ اَنۢ͏ْبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا
اور اللہ نے تمہیں زمین سے ایک خاص طرح اگایا،
18
ثُمَّ يُعِيْدُكُمْ فِيْهَا وَيُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا
پھر وہ تمہیں اُسی میں لوٹا دے گا اور (پھر) تمہیں (اُسی سے) نکالے گا، ایک خاص طرح نکالنا۔
19
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا
اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو فرش بنا دیا،
20
لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا
تاکہ تم اُس کے کشادہ راستوں پر چلو۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 21 تا 28
21
قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِيْ وَاتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗٓ اِلَّا خَسَارًا
نوح نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! اِن لوگوں نے میری بات نہ مانی، اور اُن (سرداروں) کی پیروی کی جنہیں اُن کے مال اور اولاد نے نقصان ہی میں بڑھایا۔
22
وَمَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًا
اور اُنہوں نے بڑی بھاری چال چلی۔
23
وَقَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا࣢ۙ وَّلَا يَغُوْثَ وَيَعُوْقَ وَنَسْرًا
اور اُنہوں نے (لوگوں سے) کہا: اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا، اور نہ وَدّ کو چھوڑنا، نہ سُواع کو، نہ یغوث، یعوق اور نسر کو۔
24
وَقَدْ اَضَلُّوْا كَثِيْرًا࣢ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا ضَلٰلًا
اور اُنہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے؛ تو (اے اللہ!) اِن ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھائیے۔
25
مِمَّا خَطِيْۤـٰٔتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا࣢ۙ فَلَمْ يَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا
اپنے گناہوں ہی کی وجہ سے وہ ڈبو دیے گئے، پھر آگ میں داخل کیے گئے، تو اُنہوں نے اللہ کے سوا اپنے لیے کوئی مددگار نہ پایا۔
26
وَقَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَي الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ دَيَّارًا
اور نوح نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑیے۔
27
اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوْٓا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا
کیونکہ اگر آپ اِنہیں چھوڑیں گے تو یہ آپ کے بندوں کو گمراہ کریں گے، اور اِن سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور سخت ناشکری ہی ہوگی۔
28
رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُو͏ٔ͏ْمِنًا وَّلِلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنٰتِؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا تَبَارًا
اے میرے پروردگار! مجھے بخش دیجیے، اور میرے ماں باپ کو، اور اُسے جو ایمان کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہو، اور سب ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو؛ اور ظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھائیے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں