تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی انہترویں سورت ہے؛ اِس میں باون آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ «الحاقۃ» قیامت کے ناموں میں سے ہے، کیونکہ اُس دن وعدہ اور وعید دونوں پورے ہو کر رہیں گے؛ اِس کے معنی ہیں: وہ چیز جو یقیناً ہو کر رہنے والی ہو۔ سورت کے شروع ہی میں یہ لفظ آیا ہے، اِسی لیے اِس کا نام «الحاقۃ» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 37
ہو کر رہنے والی (قیامت)!
کیا ہے وہ ہو کر رہنے والی؟
3 وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا الْحَاۤقَّةُ
اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ ہو کر رہنے والی کیا ہے؟
4 كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَعَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ
ثمود اور عاد نے اُس کھڑکھڑا دینے والی (قیامت) کو جھٹلایا تھا۔
5 فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِيَةِ
تو ثمود تو ایک حد سے بڑھی ہوئی (ہولناک چیخ) سے ہلاک کر دیے گئے۔
6 وَاَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِيْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ
اور رہے عاد، تو وہ ایک سخت ٹھنڈی، بے قابو آندھی سے ہلاک کیے گئے،
7 سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَّثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍۙ حُسُوْمًا فَتَرَي الْقَوْمَ فِيْهَا صَرْعٰيۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ
اللہ نے اُسے اُن پر لگاتار سات راتیں اور آٹھ دن مسلط رکھا، تو (اگر آپ وہاں ہوتے) آپ اُن لوگوں کو اُس میں اِس طرح پچھڑے ہوئے دیکھتے جیسے وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔
8 فَهَلْ تَرٰي لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِيَةٍ
تو کیا آپ کو اُن میں سے کوئی بچا ہوا نظر آتا ہے؟
9 وَجَاۤءَ فِرْعَوْنُ وَمَنْ قَبْلَهٗ وَالْمُو͏ٔ͏ْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِي͏ٔ͏َةِ
اور فرعون، اور اُس سے پہلے کے لوگ، اور الٹی ہوئی بستیاں (والے) بڑے بڑے گناہ لے کر آئے،
10 فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِيَةً
تو اُنہوں نے اپنے پروردگار کے رسول کی نافرمانی کی، تو اللہ نے اُنہیں بڑی سخت پکڑ میں پکڑ لیا۔
11 اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَاۤءُ حَمَلْنٰكُمْ فِي الْجَارِيَةِ
جب پانی حد سے بڑھ گیا تو ہم نے تمہیں (تمہارے بڑوں کی پشت میں) چلتی ہوئی کشتی میں سوار کر لیا،
12 لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّتَعِيَهَا͏ٓ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ
تاکہ ہم اُسے تمہارے لیے ایک یادگار بنا دیں، اور یاد رکھنے والے کان اُسے یاد رکھیں۔
13 فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌ
پھر جب صور میں ایک بار پھونک ماری جائے گی،
14 وَّحُمِلَتِ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً
اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں گے، پھر ایک ہی چوٹ میں دونوں ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے،
15 فَيَوْمَىِٕذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
تو اُس دن ہو جانے والی (قیامت) ہو چکے گی،
16 وَانْشَقَّتِ السَّمَاۤءُ فَهِيَ يَوْمَىِٕذٍ وَّاهِيَةٌ
اور آسمان پھٹ جائے گا، تو وہ اُس دن بالکل بودا ہوگا،
17 وَّالْمَلَكُ عَلٰٓي اَرْجَاۤىِٕهَاؕ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَىِٕذٍ ثَمٰنِيَةٌ
اور فرشتے اُس کے کناروں پر ہوں گے، اور اُس دن آپ کے پروردگار کا عرش آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوں گے۔
18 يَوْمَىِٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰي مِنْكُمْ خَافِيَةٌ
اُس دن تم (اللہ کے سامنے) پیش کیے جاؤ گے، تمہاری کوئی چھپی ہوئی بات چھپی نہ رہے گی۔
19 فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖۙ فَيَقُوْلُ هَاۤو͏ٔ͏ُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِيَهْ
تو جسے اُس کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ (خوشی سے) کہے گا: لو، میرا اعمال نامہ پڑھو۔
20 اِنِّيْ ظَنَنْتُ اَنِّيْ مُلٰقٍ حِسَابِيَهْ
میں تو (دنیا ہی میں) یقین رکھتا تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنے والا ہے۔
21 فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ
چنانچہ وہ ایک پسندیدہ زندگی میں ہوگا،
ایک اونچی جنت میں،
جس کے (پھلوں کے) گچھے جھکے ہوئے ہوں گے۔
24 كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِيْۤـًٔاۢ بِمَا͏ٓ اَسْلَفْتُمْ فِي الْاَيَّامِ الْخَالِيَةِ
(کہا جائے گا:) مزے سے کھاؤ اور پیو، اُن اعمال کے بدلے میں جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں آگے بھیجے تھے۔
25 وَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖۙ فَيَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِيَهْ
اور رہا وہ جسے اُس کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، تو وہ کہے گا: کاش! مجھے میرا اعمال نامہ دیا ہی نہ جاتا،
26 وَلَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
اور مجھے پتا ہی نہ ہوتا کہ میرا حساب کیا ہے!
27 يٰلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ
کاش وہی (موت) فیصلہ کن ہوتی!
28 مَا͏ٓ اَغْنٰي عَنِّيْ مَالِيَهْ
میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا،
29 هَلَكَ عَنِّيْ سُلْطٰنِيَهْ
میرا سارا زور (اور دلیل) مجھ سے جاتا رہا۔
(فرشتوں کو حکم ہوگا:) اِسے پکڑو اور اِس کے گلے میں طوق ڈال دو،
31 ثُمَّ الْجَحِيْمَ صَلُّوْهُ
پھر اُسے دہکتی ہوئی آگ میں جھونک دو،
32 ثُمَّ فِيْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُ
پھر اُسے ایک ایسی زنجیر میں جکڑ دو جس کی لمبائی ستر ہاتھ ہے۔
33 اِنَّهٗ كَانَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِيْمِ
یہ (شخص) عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا،
34 وَلَا يَحُضُّ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔
35 فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هٰهُنَا حَمِيْمٌ
تو آج یہاں اُس کا کوئی گرم جوش دوست نہیں،
36 وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍ
اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا (اُس کے لیے) کوئی کھانا ہے،
37 لَّا يَاْكُلُهٗٓ اِلَّا الْخَاطِـُٔوْنَ
جسے گناہ گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔
رکوع 2 آیات 38 تا 52
38 فَلَا͏ٓ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَ
تو میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی جو تم دیکھتے ہو،
اور اُن کی بھی جو تم نہیں دیکھتے،
40 اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ
کہ یقیناً یہ (قرآن) ایک معزز رسول کا (لایا ہوا) کلام ہے،
41 وَّمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍؕ قَلِيْلًا مَّا تُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں؛ تم بہت ہی کم ایمان لاتے ہو،
42 وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍؕ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ
اور نہ کسی کاہن کا کلام ہے؛ تم بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو۔
43 تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ
(بلکہ یہ) تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے اتارا ہوا ہے۔
44 وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِيْلِ
اور اگر یہ (پیغمبر) کوئی بات گھڑ کر ہماری طرف منسوب کر دیتے،
45 لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِيْنِ
تو ہم اُن کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے،
46 ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنَ
پھر ہم اُن کی شہ رگ کاٹ ڈالتے،
47 فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِيْنَ
پھر تم میں سے کوئی بھی اُنہیں (ہم سے) بچانے والا نہ ہوتا۔
48 وَاِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ
اور یقیناً یہ (قرآن) پرہیزگاروں کے لیے ایک نصیحت ہے۔
49 وَاِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِيْنَ
اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں کچھ جھٹلانے والے ہیں۔
50 وَاِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ
اور یقیناً یہ (قرآن) کافروں کے لیے حسرت (کا سبب) ہے۔
51 وَاِنَّهٗ لَحَقُّ الْيَقِيْنِ
اور یقیناً یہ بالکل یقینی حق ہے۔
52 فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ
تو آپ اپنے عظمت والے پروردگار کے نام کی تسبیح کیجیے۔
→ سورۃ القلم سب سورتیں سورۃ المعارج ←