تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی سڑسٹھویں سورت ہے؛ اِس میں تیس آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ پہلی آیت تَبٰرَكَ الَّذِيْ بِيَدِهِ الْمُلْكُ میں «الْمُلْكُ » یعنی بادشاہی کا لفظ آیا ہے، اِسی سے سورت کا نام «الملک» ہے؛ اِسے «تبارک» بھی کہتے ہیں۔ انتیسواں پارہ اِسی سورت سے شروع ہوتا ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 14
1 تَبٰرَكَ الَّذِيْ بِيَدِهِ الْمُلْكُؗ وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرُ
بڑی برکت والا ہے وہ جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
2 اࣙلَّذِيْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيٰوةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ
وہ جس نے پیدا کیا موت اور زندگی کو، تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون زیادہ اچھا ہے عمل میں، اور وہی غالب ہے، بہت بخشنے والا۔
3 الَّذِيْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاؕ مَا تَرٰي فِيْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍؕ فَارْجِعِ الْبَصَرَۙ هَلْ تَرٰي مِنْ فُطُوْرٍ
وہ جس نے پیدا کیے سات آسمان تہ بہ تہ۔ تو نہیں دیکھے گا رحمٰن کی تخلیق میں کوئی بے جوڑ پن؛ پس پھیر کر دیکھ نگاہ کو، کیا تجھے کوئی شکاف نظر آتا ہے۔
4 ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ اِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِي͏ٔ͏ًا وَّهُوَ حَسِيْرٌ
پھر پھیر کر دیکھ نگاہ کو دو بار، لوٹ آئے گی تیری طرف نگاہ ناکام ہو کر، اور وہ تھکی ہوئی ہو گی۔
5 وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاۤءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيْحَ وَجَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّيٰطِيْنِ وَاَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيْرِ
اور بے شک سجایا ہم نے قریب کے آسمان کو چراغوں سے، اور بنا دیا ہم نے اُنہیں شیطانوں کے لیے مار بھگانے کا ذریعہ، اور تیار کیا ہم نے اُن کے لیے دہکتی آگ کا عذاب۔
6 وَلِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمَصِيْرُ
اور اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا اپنے رب کا، جہنم کا عذاب ہے، اور بہت برا ہے وہ لوٹنے کی جگہ۔
7 اِذَا͏ٓ اُلْقُوْا فِيْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِيْقًا وَّهِيَ تَفُوْرُ
جب وہ اُس میں ڈالے جائیں گے، سنیں گے اُس کی بھیانک چیخ، اور وہ جوش مار رہی ہو گی۔
8 تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِؕ كُلَّمَا͏ٓ اُلْقِيَ فِيْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَا͏ٓ اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَذِيْرٌ
قریب ہے کہ وہ پھٹ پڑے غصے کی شدت سے۔ جب بھی ڈالا جائے گا اُس میں کوئی گروہ، پوچھیں گے اُن سے اُس کے نگران: کیا نہیں آیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا۔
9 قَالُوْا بَلٰي قَدْ جَاۤءَنَا نَذِيْرٌۙ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَيْءٍۚۖ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ كَبِيْرٍ
وہ کہیں گے: کیوں نہیں، بے شک آیا تھا ہمارے پاس ڈرانے والا، تو ہم نے جھٹلا دیا اور ہم نے کہا: نہیں اتاری اللہ نے کوئی چیز، تم تو بڑی گمراہی ہی میں ہو۔
10 وَقَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِيْٓ اَصْحٰبِ السَّعِيْرِ
اور وہ کہیں گے: اگر ہم سنتے ہوتے یا عقل سے کام لیتے، تو ہم دوزخ والوں میں نہ ہوتے۔
11 فَاعْتَرَفُوْا بِذَنۢ͏ْبِهِمْۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِ
پس وہ اعتراف کر لیں گے اپنے گناہ کا، تو دوری ہے دوزخ والوں کے لیے۔
12 اِنَّ الَّذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّاَجْرٌ كَبِيْرٌ
بے شک وہ لوگ جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے، اُن کے لیے بخشش ہے اور بڑا اجر۔
13 وَاَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖؕ اِنَّهٗ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
اور چھپاؤ اپنی بات یا بلند آواز سے کہو اُسے، بے شک وہ خوب جاننے والا ہے سینوں کی باتوں کو۔
14 اَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ وَهُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ
کیا وہ نہیں جانتا جس نے پیدا کیا، اور وہی باریک بین ہے، خوب خبر رکھنے والا۔
رکوع 2 آیات 15 تا 30
15 هُوَ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِيْ مَنَاكِبِهَا وَكُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖؕ وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ
وہی ہے جس نے بنا دیا تمہارے لیے زمین کو تابع اور نرم، تو چلو اُس کے راستوں میں اور کھاؤ اُس کے رزق سے، اور اُسی کی طرف دوبارہ اٹھ کر جانا ہے۔
16 ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِي السَّمَاۤءِ اَنْ يَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِيَ تَمُوْرُ
کیا تم بے خوف ہو گئے اُس سے جو آسمان میں ہے، اِس بات سے کہ وہ دھنسا دے تمہیں لے کر زمین کو، پھر یکایک وہ تھرتھرانے لگے۔
17 اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِي السَّمَاۤءِ اَنْ يُّرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًاؕ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَيْفَ نَذِيْرِ
یا تم بے خوف ہو گئے اُس سے جو آسمان میں ہے، اِس بات سے کہ وہ بھیج دے تم پر پتھر برسانے والی آندھی؟ تو عنقریب تم جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے۔
18 وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِ
اور بے شک جھٹلایا تھا اُن لوگوں نے جو اُن سے پہلے تھے، تو کیسی تھی میری گرفت۔
19 اَوَلَمْ يَرَوْا اِلَي الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صٰۤفّٰتٍ وَّيَقْبِضْنَۘؕؔ مَا يُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَيْءٍۢ بَصِيْرٌ
اور کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا پرندوں کی طرف اپنے اوپر، پر پھیلائے ہوئے اور وہ سمیٹ بھی لیتے ہیں؟ نہیں تھامے ہوئے اُنہیں مگر رحمٰن۔ بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے۔
20 اَمَّنْ هٰذَا الَّذِيْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ يَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِؕ اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِيْ غُرُوْرٍ
بھلا کون ہے یہ جو تمہارا لشکر ہے، جو تمہاری مدد کرے گا رحمٰن کے سوا؟ نہیں ہیں کافر مگر دھوکے میں۔
21 اَمَّنْ هٰذَا الَّذِيْ يَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗۚ بَلْ لَّجُّوْا فِيْ عُتُوٍّ وَّنُفُوْرٍ
بھلا کون ہے یہ جو تمہیں رزق دے گا، اگر وہ روک لے اپنا رزق؟ بلکہ وہ اَڑ گئے سرکشی اور نفرت میں۔
22 اَفَمَنْ يَّمْشِيْ مُكِبًّا عَلٰي وَجْهِهٖٓ اَهْدٰٓي اَمَّنْ يَّمْشِيْ سَوِيًّا عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
تو کیا وہ شخص جو چلتا ہے اپنے منہ کے بل اوندھا پڑا ہوا، زیادہ ہدایت والا ہے، یا وہ جو چلتا ہے سیدھا سیدھے راستے پر؟
23 قُلْ هُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـِٕدَةَؕ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
کہہ دیجیے: وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور بنائے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل، بہت ہی کم تم شکر کرتے ہو۔
24 قُلْ هُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَاِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ
کہہ دیجیے: وہی ہے جس نے تمہیں پھیلا دیا زمین میں، اور اُسی کی طرف تم اکٹھے کیے جاؤ گے۔
25 وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰي هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور وہ کہتے ہیں: کب ہے یہ وعدہ، اگر تم سچے ہو؟
26 قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِࣕ وَاِنَّمَا͏ٓ اَنَا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ
کہہ دیجیے: اُس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے، اور میں تو صرف کھلا ڈرانے والا ہوں۔
27 فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِيْۤـَٔتْ وُجُوْهُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَقِيْلَ هٰذَا الَّذِيْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ
پھر جب وہ اُسے قریب دیکھ لیں گے، بگڑ جائیں گے اُن لوگوں کے چہرے جنہوں نے کفر کیا، اور کہا جائے گا: یہی ہے وہ جس کا تم تقاضا کرتے تھے۔
28 قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِيَ اللّٰهُ وَمَنْ مَّعِيَ اَوْ رَحِمَنَاۙ فَمَنْ يُّجِيْرُ الْكٰفِرِيْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ
کہہ دیجیے: بھلا بتاؤ، اگر ہلاک کر دے مجھے اللہ اور اُن کو جو میرے ساتھ ہیں، یا ہم پر رحم کر دے، تو کون ہے جو بچائے گا کافروں کو درد دینے والے عذاب سے؟
29 قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَاۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ
کہہ دیجیے: وہی رحمٰن ہے، ہم اُس پر ایمان لائے اور اُسی پر ہم نے بھروسا کیا، تو عنقریب تم جان لو گے کہ کون کھلی گمراہی میں ہے۔
30 قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَّاْتِيْكُمْ بِمَاۤءٍ مَّعِيْنٍ
کہہ دیجیے: بھلا بتاؤ، اگر ہو جائے تمہارا پانی زمین میں اُترا ہوا، تو کون ہے جو لے آئے گا تمہارے پاس بہتا ہوا پانی؟
→ سورۃ التحریم سب سورتیں سورۃ القلم ←