پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الحشر

سورۃ الحشر · 24 آیات · 3 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی انسٹھویں سورت ہے؛ اِس میں چوبیس آیتیں اور تین رکوع ہیں، اور یہ مدنی سورت ہے۔ «حشر» کے معنی ہیں جمع کرنا اور اکٹھا کر کے نکالنا۔ اِس سورت کی دوسری آیت میں یہودیوں کو پہلی بار اکٹھا کر کے مدینہ سے نکالنے کا ذکر آیا ہے: لِاَوَّلِ الْحَشْرِ، اِسی مناسبت سے اِس کا نام «الحشر» ہے۔ چونکہ اِس میں یہودیوں کے جس قبیلے کی جلا وطنی کا ذکر ہے وہ بنو نضیر تھا، اِس لیے حضرت عبد اللہ بن عباسؓ اِسے «سورۃ النضیر» کہتے تھے؛ سعید بن جبیر نے اُن سے «سورۃ الحشر» کہا تو فرمایا: «سورۃ النضیر کہو» (بخاری: ۴۸۸۳)۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں، اور وہی زبردست، حکمت والا ہے۔
2
هُوَ الَّذِيْٓ اَخْرَجَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِؕؔ مَا ظَنَنْتُمْ اَنْ يَّخْرُجُوْا وَظَنُّوْٓا اَنَّهُمْ مَّانِعَتُهُمْ حُصُوْنُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَاَتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوْاࣗ وَقَذَفَ فِيْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَ يُخْرِبُوْنَ بُيُوْتَهُمْ بِاَيْدِيْهِمْ وَاَيْدِي الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَࣗ فَاعْتَبِرُوْا يٰٓاُولِي الْاَبْصَارِ
وہی ہے جس نے اہلِ کتاب میں سے کافروں کو اُن کے گھروں سے پہلی بار اکٹھا کر کے نکال دیا؛ تمہیں گمان بھی نہ تھا کہ وہ نکلیں گے، اور وہ سمجھے ہوئے تھے کہ اُن کے قلعے اُنہیں اللہ (کی گرفت) سے بچا لیں گے؛ پھر اللہ (کا عذاب) اُن پر وہاں سے آیا جہاں سے اُنہیں گمان بھی نہ تھا، اور اُس نے اُن کے دلوں میں رعب ڈال دیا؛ وہ اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے بھی اجاڑ رہے تھے اور ایمان والوں کے ہاتھوں سے بھی؛ سو اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو۔
3
وَلَوْلَا͏ٓ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمُ الْجَلَاۤءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَاؕ وَلَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ
اور اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو اُنہیں دنیا ہی میں (کوئی اور) سزا دے دیتا؛ اور آخرت میں تو اُن کے لیے آگ کا عذاب ہے ہی۔
4
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ شَاۤقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗۚ وَمَنْ يُّشَاۤقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
یہ اِس لیے ہوا کہ اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کی مخالفت کی، اور جو اللہ کی مخالفت کرے تو یقیناً اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
5
مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّيْنَةٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْهَا قَاۤىِٕمَةً عَلٰٓي اُصُوْلِهَا فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَلِيُخْزِيَ الْفٰسِقِيْنَ
کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا جنہیں اُن کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، تو یہ سب اللہ کے حکم سے تھا، اور تاکہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے۔
6
وَمَا͏ٓ اَفَاۤءَ اللّٰهُ عَلٰي رَسُوْلِهٖ مِنْهُمْ فَمَا͏ٓ اَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَّلَا رِكَابٍ وَّلٰكِنَّ اللّٰهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهٗ عَلٰي مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور جو مال اللہ نے اُن (بنو نضیر) سے (لے کر) اپنے رسول کی طرف لوٹا دیا، تو اُس پر تم نے نہ گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ؛ بلکہ اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے مسلط کر دیتا ہے؛ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔
7
مَا͏ٓ اَفَاۤءَ اللّٰهُ عَلٰي رَسُوْلِهٖ مِنْ اَهْلِ الْقُرٰي فَلِلّٰهِ وَلِلرَّسُوْلِ وَلِذِي الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِۙ كَيْ لَا يَكُوْنَ دُوْلَةًۢ بَيْنَ الْاَغْنِيَاۤءِ مِنْكُمْؕ وَمَا͏ٓ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُࣗ وَمَا نَهٰىكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْاۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
جو مال اللہ نے بستیوں والوں سے (لے کر) اپنے رسول کی طرف لوٹا دے، وہ اللہ کا ہے، رسول کا، (رسول کے) رشتہ داروں کا، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کا؛ تاکہ وہ (مال) تم میں سے مال داروں ہی کے درمیان گردش کرتا نہ رہ جائے؛ اور رسول تمہیں جو دیں وہ لے لو، اور جس سے روکیں اُس سے رک جاؤ؛ اور اللہ سے ڈرتے رہو؛ یقیناً اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
8
لِلْفُقَرَاۤءِ الْمُهٰجِرِيْنَ الَّذِيْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ وَاَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانًا وَّيَنْصُرُوْنَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗؕ اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوْنَ
(یہ مال) اُن غریب مہاجرین کے لیے (بھی) ہے جو اپنے گھروں اور مالوں سے نکال دیے گئے؛ وہ اللہ کا فضل اور اُس کی خوشنودی چاہتے ہیں، اور اللہ اور اُس کے رسول کی مدد کرتے ہیں؛ یہی لوگ سچے ہیں۔
9
وَالَّذِيْنَ تَبَوَّو͏ٔ͏ُ الدَّارَ وَالْاِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّوْنَ مَنْ هَاجَرَ اِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُوْنَ فِيْ صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا͏ٓ اُوْتُوْا وَيُو͏ٔ͏ْثِرُوْنَ عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌؕࣞ وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
اور (یہ مال) اُن کے لیے (بھی ہے) جو اِن (مہاجرین) سے پہلے اِس گھر (مدینہ) میں اور ایمان میں جگہ پکڑ چکے ہیں؛ جو لوگ ہجرت کر کے اُن کے پاس آتے ہیں اُن سے محبت کرتے ہیں، اور جو کچھ اُنہیں (مہاجرین کو) دیا جائے اُس کی وجہ سے اپنے دلوں میں کوئی خلش محسوس نہیں کرتے، اور اُنہیں اپنے اوپر ترجیح دیتے ہیں، اگرچہ خود تنگی میں ہوں؛ اور جو اپنے نفس کی لالچ سے بچا لیا جائے تو وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔
10
وَالَّذِيْنَ جَاۤءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِيْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَا͏ٓ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ
اور (یہ مال) اُن کے لیے (بھی ہے) جو اِن کے بعد آئے؛ وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں بھی بخش دیجیے اور ہمارے اُن بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے، اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لیے کوئی کینہ نہ رہنے دیجیے؛ اے ہمارے رب! یقیناً آپ بہت شفقت والے، نہایت رحم والے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 17
11
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ نَافَقُوْا يَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِهِمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَىِٕنْ اُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيْعُ فِيْكُمْ اَحَدًا اَبَدًاۙ وَّاِنْ قُوْتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْؕ وَاللّٰهُ يَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
کیا آپ نے منافقوں کو نہیں دیکھا کہ وہ اہلِ کتاب میں سے اپنے کافر بھائیوں سے کہتے ہیں: اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم بھی ضرور تمہارے ساتھ نکلیں گے، اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کی بات نہیں مانیں گے، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے؛ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یقیناً وہ بالکل جھوٹے ہیں۔
12
لَىِٕنْ اُخْرِجُوْا لَا يَخْرُجُوْنَ مَعَهُمْۚ وَلَىِٕنْ قُوْتِلُوْا لَا يَنْصُرُوْنَهُمْۚ وَلَىِٕنْ نَّصَرُوْهُمْ لَيُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَࣞ ثُمَّ لَا يُنْصَرُوْنَ
اگر اُنہیں نکالا گیا تو یہ اُن کے ساتھ نہیں نکلیں گے، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی مدد نہیں کریں گے، اور اگر مدد کو آئے بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے، پھر اُنہیں (کہیں سے) مدد نہیں ملے گی۔
13
لَاَانْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِيْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ
یقیناً اُن کے دلوں میں اللہ سے زیادہ تمہارا ڈر ہے؛ یہ اِس لیے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے۔
14
لَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ جَمِيْعًا اِلَّا فِيْ قُرًي مُّحَصَّنَةٍ اَوْ مِنْ وَّرَاۤءِ جُدُرٍؕ بَاْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيْدٌؕ تَحْسَبُهُمْ جَمِيْعًا وَّقُلُوْبُهُمْ شَتّٰيؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُوْنَ
یہ سب مل کر بھی تم سے کھلے میدان میں نہیں لڑیں گے، مگر قلعہ بند بستیوں میں یا دیواروں کی آڑ سے؛ اُن کی آپس کی لڑائی بڑی سخت ہے؛ تم اُنہیں اکٹھا سمجھتے ہو حالانکہ اُن کے دل الگ الگ ہیں؛ یہ اِس لیے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے۔
15
كَمَثَلِ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ
(اِن کا حال) اُن لوگوں جیسا ہے جو اِن سے کچھ ہی پہلے اپنے کیے کا مزہ چکھ چکے ہیں، اور اُن کے لیے درد ناک عذاب ہے۔
16
كَمَثَلِ الشَّيْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْۚ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّيْ بَرِيْۤءٌ مِّنْكَ اِنِّيْٓ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِيْنَ
(اور منافقوں کا حال) شیطان جیسا ہے کہ وہ انسان سے کہتا ہے: کفر کر؛ پھر جب وہ کفر کر لیتا ہے تو کہتا ہے: میں تجھ سے بری ہوں، میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں جو سارے جہانوں کا رب ہے۔
17
فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَا͏ٓ اَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيْهَاؕ وَذٰلِكَ جَزٰۤو͏ٔ͏ُا الظّٰلِمِيْنَ
پھر دونوں کا انجام یہ ہوا کہ دونوں آگ میں ہیں، اُس میں ہمیشہ رہیں گے؛ اور ظالموں کی یہی سزا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 18 تا 24
18
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، اور ہر شخص دیکھ لے کہ اُس نے کل (قیامت) کے لیے کیا آگے بھیجا ہے؛ اور اللہ سے ڈرتے رہو؛ یقیناً اللہ تمہارے سب کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔
19
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْؕ اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
اور اُن لوگوں جیسے نہ ہو جاؤ جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے اُنہیں خود اپنے آپ سے غافل کر دیا؛ یہی لوگ نافرمان ہیں۔
20
لَا يَسْتَوِيْٓ اَصْحٰبُ النَّارِ وَاَصْحٰبُ الْجَنَّةِؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَاۤىِٕزُوْنَ
دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ہو سکتے؛ جنت والے ہی کامیاب ہیں۔
21
لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰي جَبَلٍ لَّرَاَيْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللّٰهِؕ وَتِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ
اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر اتارتے تو آپ اُسے دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جا رہا ہے، پھٹا پڑ رہا ہے؛ اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور کریں۔
22
هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِۚ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں؛ چھپی اور کھلی ہر بات کو جاننے والا ہے؛ وہی بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے۔
23
هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ
وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں؛ بادشاہ ہے، ہر عیب سے پاک ہے، سلامتی والا ہے، امن دینے والا ہے، نگہبان ہے، زبردست ہے، (اپنی مرضی) نافذ کرنے والا ہے، بڑائی والا ہے؛ اللہ اُس شرک سے پاک ہے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔
24
هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِي͏ٔ͏ُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰيؕ يُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
وہی اللہ ہے جو پیدا کرنے والا ہے، وجود میں لانے والا ہے، صورت بنانے والا ہے؛ سب اچھے نام اُسی کے ہیں؛ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اُس کی پاکی بیان کرتا ہے؛ اور وہی زبردست، حکمت والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں