پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ ق

سورۃ ق · 45 آیات · 3 رکوع

تعارفِ سورت

یہ سورت بالاتفاق مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔ اِس کی ابتدا حروفِ مقطعات میں سے ایک حرف «ق» سے ہوتی ہے، اِسی لیے اِس کا نام «ق» ہے۔ اِس میں ۴۵ آیات اور ۳ رکوع ہیں۔ اِس سورت کی تلاوت کی بڑی فضیلت ہے۔ رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز میں «ق والقرآن المجید» پڑھا کرتے تھے؛ اور حضرت اُمِّ ہشام بنت حارثہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سورۂ ق رسول اللہ ﷺ ہی کی زبان مبارک سے یاد کی، آپ ہر جمعہ کو منبر پر خطبے میں اِسے پڑھتے تھے (مسلم: ۸۷۳)۔ حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز میں آپ سورۂ ق اور سورۂ قمر پڑھتے تھے۔ اِس کی حکمت یہ سمجھ میں آتی ہے کہ جمعہ اور عیدیں خوشی کے اجتماع ہیں، اور سورۂ ق میں قیامت اور حشر و نشر کا تفصیلی ذکر ہے، تاکہ آدمی خوشی کے موقع پر بھی آخرت کو نہ بھولے۔ دوسری مکی سورتوں کی طرح اِس میں بھی توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور شرک کی تردید ہے؛ خاص طور پر مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کو زمین و آسمان کی نشانیوں سے ثابت کیا گیا، موت، قیامت، حساب، جنت اور جہنم کے مناظر دکھائے گئے، اور گزشتہ قوموں کا مختصر ذکر کیا گیا جن پر دینِ حق کے انکار کی وجہ سے عذاب آیا۔

رکوع 1 آیات 1 تا 15
1
قۤࣞۚ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِ
قاف۔ قسم ہے بڑی شان والے قرآن کی (کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور مرنے کے بعد اٹھنا حق ہے)۔
2
بَلْ عَجِبُوْٓا اَنْ جَاۤءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَيْءٌ عَجِيْبٌ
بلکہ اِنہیں اِس پر تعجب ہوا کہ اِن کے پاس اِنہی میں سے ایک ڈرانے والا آ گیا، تو کافر کہنے لگے: یہ تو عجیب بات ہے۔
3
ءَاِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًاۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِيْدٌ
کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کیے جائیں گے)؟ یہ لوٹنا تو (عقل سے) بہت دور ہے۔
4
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْۚ وَعِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِيْظٌ
ہم خوب جانتے ہیں کہ زمین اُن (کے جسموں) میں سے جو کچھ کم کرتی ہے، اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔
5
بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاۤءَهُمْ فَهُمْ فِيْٓ اَمْرٍ مَّرِيْجٍ
بلکہ اُنہوں نے حق کو جھٹلا دیا جب وہ اُن کے پاس آیا؛ چنانچہ وہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑے) ہیں۔
6
اَفَلَمْ يَنْظُرُوْٓا اِلَي السَّمَاۤءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنٰهَا وَزَيَّنّٰهَا وَمَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ
کیا اُنہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اُسے کیسے بنایا اور اُسے (ستاروں سے) سجایا، اور اُس میں کوئی دراڑ تک نہیں؟
7
وَالْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَاَلْقَيْنَا فِيْهَا رَوَاسِيَ وَاَنۢ͏ْبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۢ بَهِيْجٍ
اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور اُس میں جمے ہوئے پہاڑ ڈال دیے، اور اُس میں ہر طرح کی خوشنما چیزیں اُگائیں۔
8
تَبْصِرَةً وَّذِكْرٰي لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيْبٍ
(یہ سب) ہر رجوع کرنے والے بندے کے لیے آنکھیں کھولنے اور یاد دہانی کا سامان ہے۔
9
وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءً مُّبٰرَكًا فَاَنۢ͏ْبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّحَبَّ الْحَصِيْدِ
اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اُتارا، پھر اُس سے باغ اُگائے اور کٹنے والی کھیتی کا اناج،
10
وَالنَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيْدٌ
اور کھجور کے لمبے لمبے درخت جن کے تہ بہ تہ خوشے ہیں،
11
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِۙ وَاَحْيَيْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّيْتًاؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ
بندوں کی روزی کے لیے؛ اور ہم نے اُس (پانی) سے ایک مردہ زمین کو زندہ کر دیا؛ اِسی طرح (قبروں سے) نکلنا ہوگا۔
12
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّاَصْحٰبُ الرَّسِّ وَثَمُوْدُ
اِن سے پہلے نوح کی قوم نے، کنویں والوں نے اور ثمود نے (اپنے رسولوں کو) جھٹلایا،
13
وَعَادٌ وَّفِرْعَوْنُ وَاِخْوَانُ لُوْطٍ
اور عاد نے، فرعون نے اور لوط کے بھائیوں نے،
14
وَّاَصْحٰبُ الْاَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيْدِ
اور اَیکہ (گھنے جنگل) والوں نے اور تُبَّع کی قوم نے؛ اِن سب نے رسولوں کو جھٹلایا، تو میری (عذاب کی) دھمکی پوری ہو کر رہی۔
15
اَفَعَيِيْنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِؕ بَلْ هُمْ فِيْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيْدٍ
تو کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے سے تھک گئے ہیں؟ (ہرگز نہیں) بلکہ یہ لوگ نئی پیدائش کے بارے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 16 تا 29
16
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗۚۖ وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِ
اور ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم جانتے ہیں جو وسوسے اُس کا نفس اُس کے دل میں ڈالتا ہے، اور ہم اُس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اُس کے قریب ہیں۔
17
اِذْ يَتَلَقَّي الْمُتَلَقِّيٰنِ عَنِ الْيَمِيْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيْدٌ
جب دو (اعمال) لکھنے والے (فرشتے) لکھتے جاتے ہیں، ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف بیٹھا ہوا۔
18
مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَيْهِ رَقِيْبٌ عَتِيْدٌ
وہ کوئی بات زبان سے نہیں نکالتا مگر اُس کے پاس ایک نگران تیار رہتا ہے۔
19
وَجَاۤءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيْدُ
اور موت کی بے ہوشی حق (حقیقت) لے کر آ پہنچی؛ (اے انسان) یہی وہ چیز ہے جس سے تو کتراتا تھا۔
20
وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِؕ ذٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيْدِ
اور صور میں پھونکا جائے گا؛ یہی (عذاب کی) وعید کا دن ہے۔
21
وَجَاۤءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَاۤىِٕقٌ وَّشَهِيْدٌ
اور ہر جان (اِس طرح) آئے گی کہ اُس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہوگا اور ایک گواہ۔
22
لَقَدْ كُنْتَ فِيْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاۤءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْدٌ
(کہا جائے گا:) یقیناً تو اِس (دن) سے غفلت میں تھا، تو ہم نے تجھ سے تیرا پردہ ہٹا دیا، سو آج تیری نگاہ بڑی تیز ہے۔
23
وَقَالَ قَرِيْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيْدٌ
اور اُس کا ساتھی (فرشتہ) کہے گا: یہ (اِس کا اعمال نامہ) ہے جو میرے پاس تیار ہے۔
24
اَلْقِيَا فِيْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيْدٍ
(حکم ہوگا:) ہر ناشکرے، سرکش کو جہنم میں ڈال دو،
25
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيْبِ
جو بھلائی سے بہت روکنے والا، حد سے بڑھنے والا، شک میں ڈالنے والا ہے،
26
اࣙلَّذِيْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِيٰهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيْدِ
جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا معبود بنا رکھا تھا؛ سو اُسے سخت عذاب میں ڈال دو۔
27
قَالَ قَرِيْنُهٗ رَبَّنَا مَا͏ٓ اَطْغَيْتُهٗ وَلٰكِنْ كَانَ فِيْ ضَلٰلٍۢ بَعِيْدٍ
اُس کا ساتھی (شیطان) کہے گا: اے ہمارے رب، میں نے اِسے سرکش نہیں بنایا، بلکہ یہ خود ہی دور کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا۔
28
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ اِلَيْكُمْ بِالْوَعِيْدِ
(اللہ) فرمائے گا: میرے سامنے جھگڑا نہ کرو، میں تو تمہیں پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکا تھا۔
29
مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَا͏ٓ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ
میرے ہاں بات بدلی نہیں جاتی، اور میں بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا نہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 30 تا 45
30
يَوْمَ نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاْتِ وَتَقُوْلُ هَلْ مِنْ مَّزِيْدٍ
جس دن ہم جہنم سے پوچھیں گے: کیا تو بھر گئی؟ اور وہ کہے گی: کیا کچھ اور بھی ہے؟
31
وَاُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَ غَيْرَ بَعِيْدٍ
اور جنت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گی، کچھ بھی دور نہ ہوگی۔
32
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِيْظٍ
(کہا جائے گا:) یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر اُس شخص کے لیے جو بہت رجوع کرنے والا، (حدود کی) حفاظت کرنے والا ہو،
33
مَنْ خَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَاۤءَ بِقَلْبٍ مُّنِيْبِ
جو بے دیکھے رحمن سے ڈرتا رہا اور رجوع کرنے والا دل لے کر آیا۔
34
اࣙدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍؕ ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُوْدِ
(اُن سے کہا جائے گا:) اِس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ؛ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔
35
لَهُمْ مَّا يَشَاۤءُوْنَ فِيْهَا وَلَدَيْنَا مَزِيْدٌ
وہاں اُن کے لیے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے، اور ہمارے پاس (اِس سے) اور زیادہ بھی ہے۔
36
وَكَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِي الْبِلَادِؕ هَلْ مِنْ مَّحِيْصٍ
اور ہم نے اِن (اہلِ مکہ) سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کر دیں جو پکڑ (طاقت) میں اِن سے کہیں زیادہ سخت تھیں، پھر اُنہوں نے ملکوں کو چھان مارا؛ کیا (اُنہیں) بھاگنے کی کوئی جگہ ملی؟
37
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰي لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَي السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيْدٌ
بے شک اِس میں اُس شخص کے لیے بڑی نصیحت ہے جس کے پاس (سمجھنے والا) دل ہو، یا جو دل حاضر رکھ کر کان لگائے۔
38
وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍࣗۖ وَّمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے، چھ دنوں میں پیدا کیا، اور ہمیں ذرا بھی تھکن نے نہیں چھوا۔
39
فَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَقُوْلُوْنَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِ
تو (اے نبی) جو کچھ یہ کہتے ہیں اُس پر صبر کیجیے، اور سورج نکلنے سے پہلے اور ڈوبنے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے،
40
وَمِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَاَدْبَارَ السُّجُوْدِ
اور رات کے کچھ حصے میں بھی اُس کی تسبیح کیجیے، اور سجدوں (نمازوں) کے بعد بھی۔
41
وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِيْبٍ
اور کان لگا کر سنیے، جس دن ایک پکارنے والا قریب ہی کی جگہ سے پکارے گا،
42
يَّوْمَ يَسْمَعُوْنَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّؕ ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوْجِ
جس دن لوگ اُس چیخ کو حق کے ساتھ (یقینی طور پر) سنیں گے؛ وہی (قبروں سے) نکلنے کا دن ہے۔
43
اِنَّا نَحْنُ نُحْيٖ وَنُمِيْتُ وَاِلَيْنَا الْمَصِيْرُ
بے شک ہم ہی زندگی دیتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔
44
يَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًاؕ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيْرٌ
جس دن زمین اُن پر سے پھٹ جائے گی اور وہ تیزی سے نکلتے ہوئے (دوڑیں گے)؛ یہ اکٹھا کرنا ہمارے لیے بہت آسان ہے۔
45
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَقُوْلُوْنَ وَمَا͏ٓ اَنْتَ عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍࣞ فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ يَّخَافُ وَعِيْدِ
جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں ہم خوب جانتے ہیں، اور آپ اِن پر زبردستی کرنے والے نہیں ہیں؛ پس آپ قرآن کے ذریعے اُس شخص کو نصیحت کرتے رہیے جو میری (عذاب کی) دھمکی سے ڈرتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں