پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الفتح

سورۃ الفتح · 29 آیات · 4 رکوع

تعارفِ سورت

سورت کا آغاز «فتحِ مبین» (کھلی فتح) کی خوشخبری سے ہوتا ہے، اِسی لیے اِس کا نام «الفتح» ہے۔ یہ مدنی سورت ہے، اِس میں ۲۹ آیات اور ۴ رکوع ہیں۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيْنًا
(اے نبی) ہم نے آپ کو کھلی فتح عطا کی ہے۔
2
لِّيَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنۢ͏ْبِكَ وَمَا تَاَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًا
تاکہ اللہ آپ کی اگلی پچھلی سب کوتاہیاں معاف کر دے، اور آپ پر اپنی نعمت پوری کر دے، اور آپ کو سیدھے راستے پر چلائے۔
3
وَّيَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِيْزًا
اور اللہ آپ کی زبردست مدد کرے۔
4
هُوَ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ السَّكِيْنَةَ فِيْ قُلُوْبِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ لِيَزْدَادُوْٓا اِيْمَانًا مَّعَ اِيْمَانِهِمْؕ وَلِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَكِيْمًا
وہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان اُتارا تاکہ اُن کے ایمان کے ساتھ اُن کا ایمان اور بڑھ جائے؛ اور آسمانوں اور زمین کے سب لشکر اللہ ہی کے ہیں، اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
5
لِّيُدْخِلَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا وَيُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّاٰتِهِمْؕ وَكَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِيْمًا
تاکہ وہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ایسے باغوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور اُن کی برائیاں اُن سے دور کر دے؛ اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے۔
6
وَّيُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْمُشْرِكِيْنَ وَالْمُشْرِكٰتِ الظَّاۤنِّيْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِؕ عَلَيْهِمْ دَاۤىِٕرَةُ السَّوْءِۚ وَغَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ وَلَعَنَهُمْ وَاَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَؕ وَسَاۤءَتْ مَصِيْرًا
اور تاکہ وہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے، جو اللہ کے بارے میں برے گمان رکھتے ہیں؛ برائی کی گردش اُنہی پر ہے، اور اللہ اُن پر غضبناک ہوا اور اُن پر لعنت کی اور اُن کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
7
وَلِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيْزًا حَكِيْمًا
اور آسمانوں اور زمین کے سب لشکر اللہ ہی کے ہیں، اور اللہ زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔
8
اِنَّا͏ٓ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا
(اے نبی) بے شک ہم نے آپ کو گواہی دینے والا، خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔
9
لِّتُو͏ٔ͏ْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَتُعَزِّرُوْهُ وَتُوَقِّرُوْهُؕ وَتُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّاَصِيْلًا
تاکہ (اے لوگو) تم اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ، اور اُس (رسول) کی مدد کرو اور اُس کی تعظیم کرو، اور صبح و شام اُس (اللہ) کی تسبیح کرو۔
10
اِنَّ الَّذِيْنَ يُبَايِعُوْنَكَ اِنَّمَا يُبَايِعُوْنَ اللّٰهَؕ يَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَيْدِيْهِمْۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا يَنْكُثُ عَلٰي نَفْسِهٖۚ وَمَنْ اَوْفٰي بِمَا عٰهَدَ عَلَيْهُ اللّٰهَ فَسَيُو͏ٔ͏ْتِيْهِ اَجْرًا عَظِيْمًا
(اے نبی) بے شک جو لوگ آپ سے بیعت کر رہے ہیں وہ درحقیقت اللہ سے بیعت کر رہے ہیں؛ اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں پر ہے۔ پھر جو (اِس عہد کو) توڑے گا تو اُس کے توڑنے کا وبال اُسی پر ہوگا، اور جو اُس عہد کو پورا کرے گا جو اُس نے اللہ سے کیا ہے، تو اللہ اُسے بہت بڑا اجر دے گا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 17
11
سَيَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ شَغَلَتْنَا͏ٓ اَمْوَالُنَا وَاَهْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَاۚ يَقُوْلُوْنَ بِاَلْسِنَتِهِمْ مَّا لَيْسَ فِيْ قُلُوْبِهِمْؕ قُلْ فَمَنْ يَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَيْـًٔا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًاؕ بَلْ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا
جو دیہاتی (اِس سفر میں) پیچھے رہ گئے، وہ اب آپ سے کہیں گے کہ ہمیں ہمارے مال اور گھر والوں نے مشغول رکھا، اِس لیے آپ ہمارے لیے بخشش کی دعا کیجیے۔ وہ اپنی زبانوں سے وہ بات کہتے ہیں جو اُن کے دلوں میں نہیں۔ آپ کہیے: اگر اللہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا کوئی فائدہ پہنچانا چاہے تو کون ہے جو اللہ کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ بھی اختیار رکھتا ہو؟ بلکہ اللہ تمہارے سب کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔
12
بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ يَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَالْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ اِلٰٓي اَهْلِيْهِمْ اَبَدًا وَّزُيِّنَ ذٰلِكَ فِيْ قُلُوْبِكُمْ وَظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِۚۖ وَكُنْتُمْ قَوْمًاۢ بُوْرًا
(بات یہ نہیں) بلکہ تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ رسول اور ایمان والے کبھی لوٹ کر اپنے گھر والوں کے پاس نہیں آئیں گے، اور یہ (خیال) تمہارے دلوں میں خوشنما بنا دیا گیا، اور تم نے برا گمان کیا، اور تم تباہ ہونے والے لوگ تھے۔
13
وَمَنْ لَّمْ يُو͏ٔ͏ْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ فَاِنَّا͏ٓ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ سَعِيْرًا
اور جو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان نہ لائے، تو ہم نے (ایسے) کافروں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
14
وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۤءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے؛ وہ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب دے، اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
15
سَيَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰي مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْۚ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِؕ قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللّٰهُ مِنْ قَبْلُۚ فَسَيَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَاؕ بَلْ كَانُوْا لَا يَفْقَهُوْنَ اِلَّا قَلِيْلًا
جب تم غنیمتیں لینے چلو گے تو یہ پیچھے رہ جانے والے کہیں گے: ہمیں بھی اجازت دو کہ ہم تمہارے ساتھ چلیں؛ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے فیصلے کو بدل دیں۔ آپ کہیے: تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چلو گے، اللہ نے پہلے ہی ایسا فرما دیا ہے۔ تو وہ کہیں گے: (نہیں) بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو۔ (بات یہ نہیں) بلکہ یہ لوگ بات کو بہت کم سمجھتے ہیں۔
16
قُلْ لِّلْمُخَلَّفِيْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ اِلٰي قَوْمٍ اُولِيْ بَاْسٍ شَدِيْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ يُسْلِمُوْنَۚ فَاِنْ تُطِيْعُوْا يُو͏ٔ͏ْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًاۚ وَاِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُمْ مِّنْ قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا
آپ پیچھے رہ جانے والے دیہاتیوں سے کہیے: عنقریب تمہیں ایک ایسی قوم (سے لڑنے) کی طرف بلایا جائے گا جو بڑی سخت جنگجو ہے؛ تم اُن سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہو جائیں گے۔ پھر اگر تم حکم مانو گے تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر منہ پھیرو گے جیسے پہلے منہ پھیرا تھا، تو وہ تمہیں دردناک عذاب دے گا۔
17
لَيْسَ عَلَي الْاَعْمٰي حَرَجٌ وَّلَا عَلَي الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَي الْمَرِيْضِ حَرَجٌؕ وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ يُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ وَمَنْ يَّتَوَلَّ يُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِيْمًا
(جہاد میں شریک نہ ہونے پر) نہ اندھے پر کوئی گناہ ہے، نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے، نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے؛ اور جو اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرے گا، وہ اُسے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اور جو منہ پھیرے گا وہ اُسے دردناک عذاب دے گا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 18 تا 26
18
لَقَدْ رَضِيَ اللّٰهُ عَنِ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ اِذْ يُبَايِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِيْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِيْنَةَ عَلَيْهِمْ وَاَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيْبًا
یقیناً اللہ ایمان والوں سے راضی ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے؛ تو اُس نے جان لیا جو اُن کے دلوں میں تھا، پھر اُن پر اطمینان اُتارا اور اُنہیں انعام میں ایک قریب کی فتح عطا کی۔
19
وَّمَغَانِمَ كَثِيْرَةً يَّاْخُذُوْنَهَاؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيْزًا حَكِيْمًا
اور بہت سی غنیمتیں بھی، جنہیں وہ حاصل کریں گے؛ اور اللہ زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔
20
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِيْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَكَفَّ اَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْۚ وَلِتَكُوْنَ اٰيَةً لِّلْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًا
اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے، تو یہ (خیبر کی غنیمت) تمہیں جلد دے دی، اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیے، اور تاکہ یہ ایمان والوں کے لیے ایک نشانی بنے، اور وہ تمہیں سیدھے راستے پر چلائے۔
21
وَّاُخْرٰي لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَيْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَاؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرًا
اور کچھ اور (غنیمتیں) بھی ہیں جن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے، اللہ نے اُنہیں (اپنے قبضۂ قدرت میں) گھیر رکھا ہے، اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
22
وَلَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُوْنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا
اور اگر (حدیبیہ میں) یہ کافر تم سے لڑتے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگتے، پھر نہ کوئی حمایتی پاتے نہ مددگار۔
23
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِيْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُۚۖ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِيْلًا
یہ اللہ کا دستور ہے جو پہلے سے چلا آ رہا ہے، اور آپ اللہ کے دستور میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔
24
وَهُوَ الَّذِيْ كَفَّ اَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَاَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَيْهِمْؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرًا
اور وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں اُن کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ اُن سے روک دیے، اِس کے بعد کہ تمہیں اُن پر غلبہ دے دیا تھا؛ اور اللہ تمہارے سب کاموں کو خوب دیکھ رہا ہے۔
25
هُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْهَدْيَ مَعْكُوْفًا اَنْ يَّبْلُغَ مَحِلَّهٗؕ وَلَوْلَا رِجَالٌ مُّو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ وَنِسَاۤءٌ مُّو͏ٔ͏ْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ اَنْ تَطَـُٔوْهُمْ فَتُصِيْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌۢ بِغَيْرِ عِلْمٍۚ لِيُدْخِلَ اللّٰهُ فِيْ رَحْمَتِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُۚ لَوْ تَزَيَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تمہیں مسجدِ حرام سے روکا، اور قربانی کے جانوروں کو بھی جو (حرم میں داخلے کے انتظار میں) رکے ہوئے تھے، کہ وہ اپنی (ذبح کی) جگہ تک پہنچیں۔ اور اگر (مکہ میں) کچھ ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں نہ ہوتیں، جنہیں تم نہیں جانتے تھے، (اور یہ خطرہ نہ ہوتا) کہ تم اُنہیں (لاعلمی میں) روند ڈالو گے، پھر اُن کی وجہ سے بے خبری میں تم پر کوئی عیب (اور گناہ) آ جائے گا (تو تمہیں جنگ کی اجازت دے دی جاتی؛ مگر روک اِس لیے دیا) تاکہ اللہ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے۔ اگر وہ (مومن اور کافر) الگ الگ ہوتے تو ہم اُن میں سے کافروں کو دردناک عذاب دیتے۔
26
اِذْ جَعَلَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِيْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِيْنَتَهٗ عَلٰي رَسُوْلِهٖ وَعَلَي الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ وَاَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰي وَكَانُوْٓا اَحَقَّ بِهَا وَاَهْلَهَاؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمًا
جب کافروں نے اپنے دلوں میں ضد، جاہلیت کی ضد، بٹھا لی تو اللہ نے اپنے رسول پر اور ایمان والوں پر اپنا اطمینان اُتارا، اور اُنہیں تقویٰ کی بات پر جمائے رکھا، اور وہی اُس کے زیادہ حقدار اور اُس کے اہل تھے؛ اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 27 تا 29
27
لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْيَا بِالْحَقِّۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَاۤءَ اللّٰهُ اٰمِنِيْنَۙ مُحَلِّقِيْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِيْنَۙ لَا تَخَافُوْنَؕ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِيْبًا
یقیناً اللہ نے اپنے رسول کا خواب سچا کر دکھایا جو بالکل حق تھا: اِن شاء اللہ تم ضرور مسجدِ حرام میں امن کے ساتھ داخل ہو گے، اپنے سروں کے بال منڈواتے ہوئے اور (کچھ) کترواتے ہوئے، تمہیں کوئی خوف نہیں ہوگا؛ سو اللہ وہ بات جانتا تھا جو تم نہیں جانتے تھے، تو اُس نے اِس (خواب کے پورا ہونے) سے پہلے ایک قریب کی فتح دے دی۔
28
هُوَ الَّذِيْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰي وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهٗ عَلَي الدِّيْنِ كُلِّهٖؕ وَكَفٰي بِاللّٰهِ شَهِيْدًا
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اُسے تمام دینوں پر غالب کر دے، اور اللہ (اِس پر) گواہ کافی ہے۔
29
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ وَالَّذِيْنَ مَعَهٗٓ اَشِدَّاۤءُ عَلَي الْكُفَّارِ رُحَمَاۤءُ بَيْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانًاؗ سِيْمَاهُمْ فِيْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرٰىةِۚۖۛ وَمَثَلُهُمْ فِي الْاِنْجِيْلِۚࣞۛ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْـَٔهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰي عَلٰي سُوْقِهٖ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِيْمًا
محمد اللہ کے رسول ہیں؛ اور جو لوگ اُن کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے مقابلے میں سخت اور آپس میں مہربان ہیں؛ تم اُنہیں دیکھو گے کہ رکوع کر رہے ہیں، سجدے کر رہے ہیں، اللہ کا فضل اور اُس کی خوشنودی تلاش کر رہے ہیں؛ اُن کی پہچان اُن کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے نمایاں ہے۔ یہ اُن کی مثال تورات میں ہے؛ اور انجیل میں اُن کی مثال ایک کھیتی کی سی ہے جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اُسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہو گئی، پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہو گئی، کاشت کاروں کو بھلی لگتی ہے؛ تاکہ اُن (کی ترقی) سے کافروں کو جلائے۔ اُن میں سے جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے، اللہ نے اُن سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ کیا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں