تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی چھتیسویں سورت ہے؛ اِس میں تراسی آیتیں اور پانچ رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ سورت کی ابتدا حروفِ مقطعات يٰسۤ سے ہوتی ہے، اِسی سے اِس کا نام «یٰس» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 12
یٰس۔
2 وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِيْمِ
قسم ہے حکمت والے قرآن کی۔
3 اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ
بے شک آپ ضرور بھیجے ہوئے رسولوں میں سے ہیں۔
4 عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
(اور) سیدھے راستے پر (ہیں)۔
5 تَنْزِيْلَ الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِ
(یہ قرآن) اتارا ہوا ہے اُس ذات کا جو زبردست ہے، نہایت رحم والی ہے۔
6 لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا͏ٓ اُنْذِرَ اٰبَاۤو͏ٔ͏ُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ
تاکہ آپ ڈرائیں اُس قوم کو جس کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے، سو وہ غافل ہیں۔
7 لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰٓي اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
البتہ ثابت ہو چکی ہے بات اُن میں سے اکثر پر، سو وہ ایمان نہیں لاتے۔
8 اِنَّا جَعَلْنَا فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِيَ اِلَي الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ
بے شک ہم نے ڈال دیے ہیں اُن کی گردنوں میں طوق، پھر وہ ٹھوڑیوں تک ہیں، سو وہ سر اوپر اٹھائے ہوئے ہیں۔
9 وَجَعَلْنَا مِنْۢ بَيْنِ اَيْدِيْهِمْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَيْنٰهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُوْنَ
اور ہم نے بنا دی اُن کے آگے سے ایک آڑ اور اُن کے پیچھے سے ایک آڑ، پھر ہم نے ڈھانپ دیا اُنہیں، سو وہ نہیں دیکھتے۔
10 وَسَوَاۤءٌ عَلَيْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اور برابر ہے اُن پر، خواہ آپ ڈرائیں اُنہیں یا نہ ڈرائیں اُنہیں، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
11 اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِۚ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّاَجْرٍ كَرِيْمٍ
آپ تو بس اُسی کو ڈراتے ہیں جو پیروی کرے نصیحت کی اور ڈرے رحمٰن سے بن دیکھے، سو خوش خبری دیجیے اُسے بخشش اور باعزت بدلے کی۔
12 اِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتٰي وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثَارَهُمْؕؔ وَكُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰهُ فِيْٓ اِمَامٍ مُّبِيْنٍ
بے شک ہم ہی زندہ کریں گے مُردوں کو، اور ہم لکھتے ہیں جو انہوں نے آگے بھیجا اور اُن کے نشانات، اور ہر چیز کو ہم نے گن رکھا ہے ایک واضح کتاب میں۔
رکوع 2 آیات 13 تا 32
13 وَاضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْيَةِۘ اِذْ جَاۤءَهَا الْمُرْسَلُوْنَ
اور بیان کیجیے اُن کے لیے ایک مثال، بستی والوں کی، جب آئے اُن کے پاس رسول۔
14 اِذْ اَرْسَلْنَا͏ٓ اِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوْٓا اِنَّا͏ٓ اِلَيْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ
جب ہم نے بھیجے اُن کی طرف دو، سو انہوں نے جھٹلایا اُن دونوں کو، پھر ہم نے قوت دی تیسرے سے، تو انہوں نے کہا: بے شک ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔
15 قَالُوْا مَا͏ٓ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَاۙ وَمَا͏ٓ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَيْءٍۙ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ
انہوں نے کہا: تم تو نہیں ہو مگر ہم جیسے انسان، اور نہیں اتاری رحمٰن نے کوئی چیز، تم تو بس جھوٹ بول رہے ہو۔
16 قَالُوْا رَبُّنَا يَعْلَمُ اِنَّا͏ٓ اِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ
انہوں نے کہا: ہمارا رب جانتا ہے، بے شک ہم تمہاری طرف ضرور بھیجے گئے ہیں۔
17 وَمَا عَلَيْنَا͏ٓ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ
اور نہیں ہے ہمارے ذمے مگر کھول کر پہنچا دینا۔
18 قَالُوْٓا اِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْۚ لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِيْمٌ
انہوں نے کہا: بے شک ہم نے بدشگونی لی ہے تم سے، اگر تم باز نہ آئے تو ہم ضرور سنگسار کریں گے تمہیں، اور ضرور پہنچے گا تمہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب۔
19 قَالُوْا طَاۤىِٕرُكُمْ مَّعَكُمْؕ اَىِٕنْ ذُكِّرْتُمْؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ
انہوں نے کہا: تمہاری بدشگونی تمہارے ہی ساتھ ہے۔ کیا اِس لیے کہ تمہیں نصیحت کی گئی (تم ہمیں منحوس کہتے ہو)؟ بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو۔
20 وَجَاۤءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِيْنَةِ رَجُلٌ يَّسْعٰي قَالَ يٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِيْنَ
اور آیا شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا، اُس نے کہا: اے میری قوم! پیروی کرو رسولوں کی۔
21 اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا يَسْـَٔلُكُمْ اَجْرًا وَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ
پیروی کرو اُن کی جو تم سے کوئی بدلہ نہیں مانگتے، اور وہ راہ پر ہیں۔
22 وَمَا لِيَ لَا͏ٓ اَعْبُدُ الَّذِيْ فَطَرَنِيْ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
اور مجھے کیا ہوا کہ میں عبادت نہ کروں اُس کی جس نے پیدا کیا مجھے، اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
23 ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖٓ اٰلِهَةً اِنْ يُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّيْ شَفَاعَتُهُمْ شَيْـًٔا وَّلَا يُنْقِذُوْنِ
کیا میں بنا لوں اُس کے سوا اور معبود؟ اگر ارادہ کرے میرے بارے میں رحمٰن کسی تکلیف کا، تو کام نہ آئے مجھے اُن کی سفارش کچھ بھی، اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں۔
24 اِنِّيْٓ اِذًا لَّفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ
بے شک میں اُس وقت ضرور کھلی گمراہی میں ہوں گا۔
25 اِنِّيْٓ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِ
بے شک میں ایمان لایا تمہارے رب پر، سو میری بات سن لو۔
26 قِيْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَؕ قَالَ يٰلَيْتَ قَوْمِيْ يَعْلَمُوْنَ
کہا گیا: داخل ہو جا جنت میں۔ اُس نے کہا: اے کاش! میری قوم جان لیتی۔
27 بِمَا غَفَرَ لِيْ رَبِّيْ وَجَعَلَنِيْ مِنَ الْمُكْرَمِيْنَ
اُس بات کو کہ بخش دیا مجھے میرے رب نے، اور کر دیا مجھے عزت والوں میں سے۔
28 وَمَا͏ٓ اَنْزَلْنَا عَلٰي قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَاۤءِ وَمَا كُنَّا مُنْزِلِيْنَ
اور نہیں اتارا ہم نے اُس کی قوم پر اُس کے بعد آسمان سے کوئی لشکر، اور نہ ہم اتارنے والے تھے۔
29 اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَيْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ
وہ تو بس ایک ہی چیخ تھی، سو یکایک وہ بجھ کر رہ گئے۔
30 يٰحَسْرَةً عَلَي الْعِبَادِۚؔ مَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ
ہائے افسوس بندوں پر! نہیں آتا اُن کے پاس کوئی رسول مگر وہ اُس کا مذاق اڑاتے ہیں۔
31 اَلَمْ يَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُوْنَ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کتنی ہی امتیں ہم نے ہلاک کر دیں اُن سے پہلے، کہ وہ اُن کی طرف نہیں لوٹتے۔
32 وَاِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِيْعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُوْنَ
اور یہ سب کے سب اکٹھے ہمارے پاس حاضر کیے جائیں گے۔
رکوع 3 آیات 33 تا 50
33 وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَيْتَةُۚۖ اَحْيَيْنٰهَا وَاَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَاْكُلُوْنَ
اور ایک نشانی ہے اُن کے لیے مُردہ زمین، ہم نے زندہ کیا اُسے اور نکالا اُس سے اناج، سو اُسی میں سے وہ کھاتے ہیں۔
34 وَجَعَلْنَا فِيْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ وَّفَجَّرْنَا فِيْهَا مِنَ الْعُيُوْنِ
اور ہم نے بنائے اُس میں باغ کھجوروں اور انگوروں کے، اور پھاڑ نکالے اُس میں کچھ چشمے۔
35 لِيَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۙ وَمَا عَمِلَتْهُ اَيْدِيْهِمْؕ اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ
تاکہ وہ کھائیں اُس کے پھل میں سے، اور اُس میں سے جو بنایا اُن کے ہاتھوں نے۔ تو کیا وہ شکر نہیں کرتے؟
36 سُبْحٰنَ الَّذِيْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢ͏ْبِتُ الْاَرْضُ وَمِنْ اَنْفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُوْنَ
پاک ہے وہ ذات جس نے پیدا کیے سب جوڑے، اُن میں سے جو اگاتی ہے زمین، اور خود اُن کی جانوں میں سے، اور اُن چیزوں میں سے جنہیں وہ نہیں جانتے۔
37 وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الَّيْلُۚۖ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَ
اور ایک نشانی ہے اُن کے لیے رات، ہم کھینچ نکالتے ہیں اُس سے دن کو، سو یکایک وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔
38 وَالشَّمْسُ تَجْرِيْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَاؕ ذٰلِكَ تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ
اور سورج چلتا ہے اپنے ٹھکانے کی طرف۔ یہ اندازہ ہے زبردست، سب کچھ جاننے والے کا۔
39 وَالْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰي عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيْمِ
اور چاند، ہم نے مقرر کر دی ہیں اُس کی منزلیں، یہاں تک کہ وہ لوٹ آتا ہے کھجور کی پرانی ٹہنی کی طرح۔
40 لَا الشَّمْسُ يَنۢ͏ْبَغِيْ لَهَا͏ٓ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِؕ وَكُلٌّ فِيْ فَلَكٍ يَّسْبَحُوْنَ
نہ سورج کے لیے یہ لائق ہے کہ وہ پا لے چاند کو، اور نہ رات دن سے آگے بڑھنے والی ہے، اور سب اپنے اپنے مدار میں تیر رہے ہیں۔
41 وَاٰيَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ
اور ایک نشانی ہے اُن کے لیے کہ ہم نے سوار کیا اُن کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں۔
42 وَخَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا يَرْكَبُوْنَ
اور ہم نے پیدا کیں اُن کے لیے اُسی جیسی اور سواریاں، جن پر وہ سوار ہوتے ہیں۔
43 وَاِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيْخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنْقَذُوْنَ
اور اگر ہم چاہیں تو ڈبو دیں اُنہیں، پھر نہ کوئی اُن کی فریاد کو پہنچے اور نہ وہ بچائے جائیں۔
44 اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰي حِيْنٍ
مگر ہماری طرف سے رحمت کی وجہ سے، اور ایک وقت تک فائدہ پہنچانے کے لیے۔
45 وَاِذَا قِيْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَيْنَ اَيْدِيْكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ ڈرو اُس سے جو تمہارے آگے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے، تاکہ تم پر رحم کیا جائے (تو وہ پروا نہیں کرتے)۔
46 وَمَا تَاْتِيْهِمْ مِّنْ اٰيَةٍ مِّنْ اٰيٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِيْنَ
اور نہیں آتی اُن کے پاس کوئی نشانی اُن کے رب کی نشانیوں میں سے، مگر وہ اُس سے منہ پھیرنے والے ہوتے ہیں۔
47 وَاِذَا قِيْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُۙ قَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ يَشَاۤءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗٓࣗۖ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ
اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ خرچ کرو اُس میں سے جو دیا ہے تمہیں اللہ نے، تو کہتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اُن لوگوں سے جو ایمان لائے: کیا ہم اُسے کھلائیں جسے اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا؟ تم تو بس کھلی گمراہی میں ہو۔
48 وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰي هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور وہ کہتے ہیں: کب پورا ہوگا یہ وعدہ، اگر تم سچے ہو؟
49 مَا يَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَيْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُوْنَ
وہ انتظار نہیں کر رہے مگر ایک ہی چیخ کا، جو پکڑ لے گی اُنہیں اِس حال میں کہ وہ جھگڑ رہے ہوں گے۔
50 فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ تَوْصِيَةً وَّلَا͏ٓ اِلٰٓي اَهْلِهِمْ يَرْجِعُوْنَ
پھر نہ وہ وصیت کر سکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ سکیں گے۔
رکوع 4 آیات 51 تا 67
51 وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰي رَبِّهِمْ يَنْسِلُوْنَ
اور پھونکا جائے گا صور میں، سو یکایک وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے۔
52 قَالُوْا يٰوَيْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَاۘࣝؔ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ
کہیں گے: ہائے ہماری تباہی! کس نے اٹھایا ہمیں ہماری خواب گاہ سے؟ (جواب ملے گا:) یہ وہی ہے جس کا وعدہ کیا تھا رحمٰن نے، اور سچ کہا تھا رسولوں نے۔
53 اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَيْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِيْعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُوْنَ
نہ ہوگی وہ مگر ایک ہی چیخ، سو یکایک وہ سب کے سب ہمارے پاس حاضر کر دیے جائیں گے۔
54 فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْـًٔا وَّلَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
سو آج کسی جان پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا، اور نہ تمہیں بدلہ دیا جائے گا مگر اُسی کا جو تم کیا کرتے تھے۔
55 اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِيْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَ
بے شک جنت والے آج ایک مشغلے میں خوش ہیں۔
56 هُمْ وَاَزْوَاجُهُمْ فِيْ ظِلٰلٍ عَلَي الْاَرَاۤىِٕكِ مُتَّكِـُٔوْنَ
وہ اور اُن کی بیویاں سایوں میں، تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہیں۔
57 لَهُمْ فِيْهَا فَاكِهَةٌ وَّلَهُمْ مَّا يَدَّعُوْنَ
اُن کے لیے اُس میں پھل ہیں، اور اُن کے لیے وہ سب کچھ ہے جو وہ مانگیں۔
58 سَلٰمٌࣞ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ
”سلام ہو“ کہا جائے گا نہایت رحم والے رب کی طرف سے۔
59 وَامْتَازُوا الْيَوْمَ اَيُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ
اور (اللہ فرمائے گا:) الگ ہو جاؤ آج، اے مجرمو!
60 اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَيْكُمْ يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطٰنَۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ
کیا میں نے تاکید نہیں کی تھی تمہیں، اے آدم کی اولاد! کہ عبادت نہ کرنا شیطان کی، بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
61 وَّاَنِ اعْبُدُوْنِيْؕؔ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ
اور یہ کہ عبادت کرو میری، یہی سیدھا راستہ ہے۔
62 وَلَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيْرًاؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ
اور البتہ گمراہ کر چکا ہے وہ (شیطان) تم میں سے بہت سی مخلوق کو، تو کیا تم سمجھتے نہ تھے؟
63 هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِيْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ
یہ ہے وہ جہنم جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
64 اِصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
داخل ہو جاؤ اُس میں آج، اُس کے بدلے جو تم کفر کیا کرتے تھے۔
65 اَلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰٓي اَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا͏ٓ اَيْدِيْهِمْ وَتَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ
آج ہم مہر لگا دیں گے اُن کے منہوں پر، اور ہم سے بات کریں گے اُن کے ہاتھ، اور گواہی دیں گے اُن کے پاؤں اُس کی جو وہ کمایا کرتے تھے۔
66 وَلَوْ نَشَاۤءُ لَطَمَسْنَا عَلٰٓي اَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰي يُبْصِرُوْنَ
اور اگر ہم چاہیں تو مٹا دیں اُن کی آنکھیں، پھر وہ راستے کی طرف دوڑیں، تو کہاں سے دیکھ پائیں گے؟
67 وَلَوْ نَشَاۤءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰي مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِيًّا وَّلَا يَرْجِعُوْنَ
اور اگر ہم چاہیں تو بگاڑ دیں اُن کی شکلیں اُن کی جگہ ہی پر، پھر نہ وہ آگے بڑھ سکیں اور نہ لوٹ سکیں۔
رکوع 5 آیات 68 تا 83
68 وَمَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِؕ اَفَلَا يَعْقِلُوْنَ
اور جسے ہم لمبی عمر دیتے ہیں، اُسے بناوٹ میں اُلٹا کر دیتے ہیں۔ تو کیا وہ سمجھتے نہیں؟
69 وَمَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنۢ͏ْبَغِيْ لَهٗؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌ
اور ہم نے نہیں سکھایا اُنہیں شعر، اور نہ یہ اُن کے لائق ہے۔ یہ تو بس ایک نصیحت ہے اور واضح قرآن ہے۔
70 لِّيُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَيًّا وَّيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ
تاکہ وہ ڈرائیں اُسے جو زندہ ہو، اور ثابت ہو جائے بات کافروں پر۔
71 اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَيْدِيْنَا͏ٓ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے پیدا کیے اُن کے لیے، اُن چیزوں میں سے جو ہمارے ہاتھوں نے بنائیں، چوپائے، سو وہ اُن کے مالک ہیں۔
72 وَذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَمِنْهَا يَاْكُلُوْنَ
اور ہم نے تابع بنا دیا اُنہیں اُن کے لیے، سو اُن میں سے کچھ اُن کی سواری ہیں اور اُن میں سے کچھ کو وہ کھاتے ہیں۔
73 وَلَهُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُؕ اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ
اور اُن کے لیے اُن میں اور بھی فائدے اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو کیا وہ شکر نہیں کرتے؟
74 وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ يُنْصَرُوْنَ
اور انہوں نے بنا لیے اللہ کے سوا اور معبود، تاکہ اُن کی مدد کی جائے۔
75 لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ نَصْرَهُمْۙ وَهُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ
وہ اُن کی مدد کی طاقت نہیں رکھتے، اور وہ اُن کے لیے حاضر کیا ہوا لشکر ہیں۔
76 فَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُوْنَ
سو آپ کو غمگین نہ کرے اُن کی بات۔ بے شک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔
77 اَوَلَمْ يَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيْمٌ مُّبِيْنٌ
کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے پیدا کیا اُسے ایک بوند سے، پھر یکایک وہ کھلا جھگڑالو بن گیا۔
78 وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّنَسِيَ خَلْقَهٗؕ قَالَ مَنْ يُّحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيْمٌ
اور اُس نے بیان کی ہمارے لیے ایک مثال، اور بھول گیا اپنی پیدائش کو۔ کہا: کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب کہ وہ گل چکی ہوں؟
79 قُلْ يُحْيِيْهَا الَّذِيْٓ اَنْشَاَهَا͏ٓ اَوَّلَ مَرَّةٍؕ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيْمُ
کہہ دیجیے: زندہ کرے گا اُنہیں وہی جس نے پیدا کیا اُنہیں پہلی بار، اور وہ ہر پیدائش کو خوب جاننے والا ہے۔
80 اࣙلَّذِيْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَا͏ٓ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ
جس نے بنائی تمہارے لیے سبز درخت سے آگ، سو یکایک تم اُس سے آگ سلگاتے ہو۔
81 اَوَلَيْسَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓي اَنْ يَّخْلُقَ مِثْلَهُمْؕؔ بَلٰيࣗ وَهُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِيْمُ
کیا وہ ذات جس نے پیدا کیے آسمان اور زمین، اِس پر قادر نہیں کہ پیدا کر دے اُن جیسے؟ کیوں نہیں! اور وہی بہت پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
82 اِنَّمَا͏ٓ اَمْرُهٗٓ اِذَا͏ٓ اَرَادَ شَيْـًٔا اَنْ يَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ
اُس کا کام تو بس یہ ہے کہ جب وہ ارادہ کرے کسی چیز کا، تو کہے اُسے: ہو جا، پس وہ ہو جاتی ہے۔
83 فَسُبْحٰنَ الَّذِيْ بِيَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ وَّاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
سو پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہے ہر چیز کی بادشاہی، اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
→ سورۃ فاطر سب سورتیں سورۃ الصافات ←