پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ سبا

سورۃ سبا · 54 آیات · 6 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی چونتیسویں سورت ہے؛ اِس میں چون آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ یہ مکی سورت ہے۔ «سبا» یمن کے ایک خوش حال اور سرسبز علاقے اور وہاں آباد قوم کا نام تھا؛ یہ لوگ بنیادی طور پر سورج کی پرستش کرتے تھے۔ آیات ۱۵ تا ۱۹ میں اِسی قوم کا قصہ آیا ہے، اِسی مناسبت سے اِس سورت کا نام «سبا» رکھا گیا۔

رکوع 1 آیات 1 تا 9
1
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي الْاٰخِرَةِؕ وَهُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ
ساری تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، جس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور آخرت میں بھی تعریف اُسی کی ہے، اور وہ بڑی حکمت والا، پوری خبر رکھنے والا ہے۔
2
يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْاَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاۤءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيْهَاؕ وَهُوَ الرَّحِيْمُ الْغَفُوْرُ
وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو کچھ اُس سے نکلتا ہے، اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے؛ اور وہی نہایت مہربان، بہت بخشنے والا ہے۔
3
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَا تَاْتِيْنَا السَّاعَةُؕ قُلْ بَلٰي وَرَبِّيْ لَتَاْتِيَنَّكُمْۙ عٰلِمِ الْغَيْبِۚ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَلَا فِي الْاَرْضِ وَلَا͏ٓ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَلَا͏ٓ اَكْبَرُ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ
اور کافروں نے کہا: «ہم پر قیامت نہیں آئے گی»۔ آپ کہہ دیجیے: کیوں نہیں! میرے رب کی قسم، جو غیب کا جاننے والا ہے، وہ ضرور تم پر آ کر رہے گی؛ ذرہ برابر چیز بھی اُس سے چھپی نہیں، نہ آسمانوں میں نہ زمین میں، اور نہ اُس سے چھوٹی اور نہ بڑی، مگر وہ ایک واضح کتاب میں (درج) ہے۔
4
لِّيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِؕ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ
تاکہ وہ اُن لوگوں کو بدلہ دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے؛ یہی لوگ ہیں جن کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
5
وَالَّذِيْنَ سَعَوْ فِيْٓ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيْنَ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِيْمٌ
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو (ناکام اور) عاجز کرنے کی کوشش کی، اُن کے لیے سخت قسم کا دردناک عذاب ہے۔
6
وَيَرَي الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِيْٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّۙ وَيَهْدِيْٓ اِلٰي صِرَاطِ الْعَزِيْزِ الْحَمِيْدِ
اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ آپ کے رب کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے وہی حق ہے، اور وہ اُس (اللہ) کے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو زبردست ہے، ہر تعریف کے لائق ہے۔
7
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰي رَجُلٍ يُّنَبِّي͏ٔ͏ُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍۙ اِنَّكُمْ لَفِيْ خَلْقٍ جَدِيْدٍ
اور کافر (مذاق اڑاتے ہوئے آپس میں) کہتے ہیں: کیا ہم تمہیں ایک ایسا آدمی بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم (مر کر) بالکل ریزہ ریزہ ہو جاؤ گے تو پھر تم نئے سرے سے پیدا کیے جاؤ گے؟
8
اَفْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا اَمْ بِهٖ جِنَّةٌؕ بَلِ الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ فِي الْعَذَابِ وَالضَّلٰلِ الْبَعِيْدِ
کیا اِس نے اللہ پر جھوٹ گھڑ لیا ہے، یا اِسے کوئی جنون ہے؟ (نہیں!) بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب میں اور دور کی گمراہی میں (پڑے) ہیں۔
9
اَفَلَمْ يَرَوْا اِلٰي مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَاۤءِ وَالْاَرْضِؕ اِنْ نَّشَاْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ نُسْقِطْ عَلَيْهِمْ كِسَفًا مِّنَ السَّمَاۤءِؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيْبٍ
کیا اِنہوں نے آسمان اور زمین کی اُن چیزوں کو نہیں دیکھا جو اِن کے آگے اور اِن کے پیچھے ہیں؟ اگر ہم چاہیں تو اِنہیں زمین میں دھنسا دیں یا اِن پر آسمان سے کچھ ٹکڑے گرا دیں؛ یقیناً اِس میں ہر اُس بندے کے لیے بڑی نشانی ہے جو (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا ہو۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 10 تا 21
10
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًاؕ يٰجِبَالُ اَوِّبِيْ مَعَهٗ وَالطَّيْرَۚ وَاَلَنَّا لَهُ الْحَدِيْدَ
اور ہم نے داود کو اپنی طرف سے بڑی فضیلت عطا کی تھی: (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو! اُس کے ساتھ (تسبیح) دہراؤ، اور پرندوں کو بھی (یہی حکم دیا)؛ اور ہم نے اُس کے لیے لوہے کو نرم کر دیا۔
11
اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّقَدِّرْ فِي السَّرْدِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًاؕ اِنِّيْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
(اور ہم نے حکم دیا) کہ کشادہ زرہیں بناؤ اور (اُن کی) کڑیاں جوڑنے میں اندازہ رکھو، اور (اے داود کے گھر والو!) نیک عمل کرو؛ یقیناً جو کچھ تم کرتے ہو میں اُسے دیکھ رہا ہوں۔
12
وَلِسُلَيْمٰنَ الرِّيْحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّرَوَاحُهَا شَهْرٌۚ وَاَسَلْنَا لَهٗ عَيْنَ الْقِطْرِؕ وَمِنَ الْجِنِّ مَنْ يَّعْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِاِذْنِ رَبِّهٖؕ وَمَنْ يَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِيْرِ
اور سلیمان کے لیے ہوا کو (تابع کر دیا)، اُس کا صبح کا چلنا ایک مہینے (کی مسافت) اور شام کا چلنا ایک مہینے (کی مسافت) ہوتا؛ اور ہم نے اُس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا، اور جنوں میں سے کچھ ایسے تھے جو اُس کے رب کے حکم سے اُس کے سامنے کام کرتے تھے؛ اور اُن میں سے جو ہمارے حکم سے ہٹتا ہم اُسے دہکتی آگ کا عذاب چکھاتے۔
13
يَعْمَلُوْنَ لَهٗ مَا يَشَاۤءُ مِنْ مَّحَارِيْبَ وَتَمَاثِيْلَ وَجِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَقُدُوْرٍ رّٰسِيٰتٍؕ اِعْمَلُوْٓا اٰلَ دَاوٗدَ شُكْرًاؕ وَقَلِيْلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُوْرُ
وہ (جن) اُس کے لیے جو کچھ وہ چاہتا بناتے تھے: بلند عمارتیں اور مجسمے، اور حوضوں جیسے بڑے بڑے لگن، اور (اپنی جگہ) جمی رہنے والی دیگیں۔ اے داود کے گھر والو! شکر کے طور پر (نیک) عمل کرو؛ اور میرے بندوں میں شکر گزار تھوڑے ہی ہیں۔
14
فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلٰي مَوْتِهٖٓ اِلَّا دَاۤبَّةُ الْاَرْضِ تَاْكُلُ مِنْسَاَتَهٗۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوْا فِي الْعَذَابِ الْمُهِيْنِ
پھر جب ہم نے اُس (سلیمان) پر موت کا فیصلہ نافذ کر دیا تو جنوں کو اُس کی موت کا پتا کسی نے نہیں دیا، سوائے زمین کے کیڑے (دیمک) کے جو اُس کی لاٹھی کو کھا رہا تھا؛ پھر جب وہ گر پڑا تو جنوں پر واضح ہو گیا کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اِس ذلت والے عذاب (مشقت) میں نہ پڑے رہتے۔
15
لَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِيْ مَسْكَنِهِمْ اٰيَةٌۚ جَنَّتٰنِ عَنْ يَّمِيْنٍ وَّشِمَالٍ࣢ؕ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوْا لَهٗؕ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَّرَبٌّ غَفُوْرٌ
یقیناً قومِ سبا کے لیے اُن کی بستی ہی میں ایک (بڑی) نشانی تھی: دائیں اور بائیں دو باغ تھے۔ (اُن سے کہا گیا:) اپنے رب کی روزی کھاؤ اور اُس کا شکر ادا کرو؛ (یہ) پاکیزہ شہر ہے اور بخشنے والا رب ہے۔
16
فَاَعْرَضُوْا فَاَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنٰهُمْ بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَيْ اُكُلٍ خَمْطٍ وَّاَثْلٍ وَّشَيْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِيْلٍ
پھر اُنہوں نے منہ موڑ لیا تو ہم نے اُن پر زوردار بند (توڑ دینے والا) سیلاب بھیج دیا، اور اُن کے (اچھے) دو باغوں کے بدلے اُنہیں ایسے دو باغ دے دیے جن میں کڑوے بدمزہ پھل اور جھاؤ کے درخت تھے اور تھوڑی سی بیریاں۔
17
ذٰلِكَ جَزَيْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْاؕ وَهَلْ نُجٰزِيْٓ اِلَّا الْكَفُوْرَ
یہ بدلہ ہم نے اُنہیں اُن کی ناشکری کی وجہ سے دیا؛ اور ہم ایسی سزا بڑے ناشکرے ہی کو دیتے ہیں۔
18
وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقُرَي الَّتِيْ بٰرَكْنَا فِيْهَا قُرًي ظَاهِرَةً وَّقَدَّرْنَا فِيْهَا السَّيْرَؕ سِيْرُوْا فِيْهَا لَيَالِيَ وَاَيَّامًا اٰمِنِيْنَ
اور ہم نے اُن کے درمیان اور اُن بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت رکھی تھی، (سڑک پر) نظر آنے والی بستیاں بسا دی تھیں، اور اُن میں سفر کی منزلیں ایک اندازے سے رکھی تھیں؛ (اور کہا تھا کہ) اِن میں راتوں اور دنوں میں بے خوف ہو کر چلو پھرو۔
19
فَقَالُوْا رَبَّنَا بٰعِدْ بَيْنَ اَسْفَارِنَا وَظَلَمُوْٓا اَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِيْثَ وَمَزَّقْنٰهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ
پھر وہ کہنے لگے: اے ہمارے رب! ہمارے سفروں (کی منزلوں) کے درمیان دوری پیدا کر دے؛ اور اُنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، تو ہم نے اُنہیں کہانیاں بنا دیا اور اُنہیں پوری طرح تتر بتر کر دیا؛ یقیناً اِس میں ہر بہت صبر کرنے والے، بہت شکر کرنے والے کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔
20
وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ اِبْلِيْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِيْقًا مِّنَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور یقیناً اِبلیس نے اُن کے بارے میں اپنا گمان سچا کر دکھایا، تو مومنوں کے ایک گروہ کے سوا سب اُس کے پیچھے چل پڑے۔
21
وَمَا كَانَ لَهٗ عَلَيْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنُ بِالْاٰخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِيْ شَكٍّؕ وَرَبُّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ حَفِيْظٌ
اور اُس (ابلیس) کو اُن پر کوئی زور حاصل نہ تھا، مگر (ہم نے اُسے موقع دیا) تاکہ ہم جان لیں کہ کون آخرت پر ایمان رکھتا ہے، (اور اُسے) اُس شخص سے (الگ کر دیں) جو اُس کی طرف سے شک میں ہے؛ اور آپ کا رب ہر چیز کا نگہبان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 22 تا 30
22
قُلِ ادْعُوا الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِۚ لَا يَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَلَا فِي الْاَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيْهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّمَا لَهٗ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِيْرٍ
(اے نبی!) کہہ دیجیے: اللہ کے سوا جن کو تم (معبود) سمجھ بیٹھے ہو اُنہیں پکار کر دیکھو؛ وہ آسمانوں میں ذرہ برابر چیز کے بھی مالک نہیں اور نہ زمین میں، اور نہ اِن دونوں میں اُن کا کوئی ساجھا ہے، اور نہ اُن میں سے کوئی اُس (اللہ) کا مددگار ہے۔
23
وَلَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهٗٓ اِلَّا لِمَنْ اَذِنَ لَهٗؕ حَتّٰٓي اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِهِمْ قَالُوْا مَاذَاۙ قَالَ رَبُّكُمْؕ قَالُوا الْحَقَّۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ
اور اُس کے یہاں کسی کی سفارش کام نہیں آتی، مگر اُسی کے لیے جس کے بارے میں وہ اجازت دے؛ یہاں تک کہ جب اُن (فرشتوں) کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جاتی ہے تو وہ (ایک دوسرے سے) پوچھتے ہیں: تمہارے رب نے کیا فرمایا؟ وہ کہتے ہیں: حق (فرمایا)؛ اور وہی سب سے بلند، سب سے بڑا ہے۔
24
قُلْ مَنْ يَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ قُلِ اللّٰهُۙ وَاِنَّا͏ٓ اَوْ اِيَّاكُمْ لَعَلٰي هُدًي اَوْ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ
(اِن سے) پوچھیے: تمہیں آسمانوں اور زمین سے روزی کون دیتا ہے؟ (پھر خود ہی) کہہ دیجیے: اللہ؛ اور یقیناً ہم یا تم (دونوں میں سے کوئی ایک) ضرور ہدایت پر ہے یا کھلی گمراہی میں۔
25
قُلْ لَّا تُسْـَٔلُوْنَ عَمَّا͏ٓ اَجْرَمْنَا وَلَا نُسْـَٔلُ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ
کہہ دیجیے: ہم نے جو قصور کیے اُن کے بارے میں تم سے نہیں پوچھا جائے گا، اور تم جو کچھ کرتے ہو اُس کے بارے میں ہم سے نہیں پوچھا جائے گا۔
26
قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّؕ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيْمُ
کہہ دیجیے: ہمارا رب ہم سب کو (قیامت کے دن) جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا؛ اور وہی خوب فیصلہ کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
27
قُلْ اَرُوْنِيَ الَّذِيْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَاۤءَ كَلَّاؕ بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
کہہ دیجیے: مجھے ذرا وہ (معبود) دکھاؤ جنہیں تم نے شریک بنا کر اُس (اللہ) کے ساتھ ملا رکھا ہے! ہرگز نہیں! بلکہ وہی اللہ ہے، زبردست، حکمت والا۔
28
وَمَا͏ٓ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَاۤفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِيْرًا وَّنَذِيْرًا وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ
اور (اے نبی!) ہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لیے خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا ہی بنا کر بھیجا ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
29
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰي هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور وہ کہتے ہیں: اگر تم سچے ہو تو (بتاؤ) یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟
30
قُلْ لَّكُمْ مِّيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّلَا تَسْتَقْدِمُوْنَ
کہہ دیجیے: تمہارے لیے ایک دن کا وعدہ مقرر ہے، جس سے نہ تم ایک گھڑی پیچھے رہ سکو گے اور نہ آگے بڑھ سکو گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 31 تا 36
31
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَنْ نُّو͏ٔ͏ْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَلَا بِالَّذِيْ بَيْنَ يَدَيْهِؕ وَلَوْ تَرٰٓي اِذِ الظّٰلِمُوْنَ مَوْقُوْفُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْۚۖ يَرْجِعُ بَعْضُهُمْ اِلٰي بَعْضِ اࣙلْقَوْلَۚ يَقُوْلُ الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْلَا͏ٓ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور کافروں نے کہا: ہم ہرگز نہ اِس قرآن پر ایمان لائیں گے اور نہ اُن (کتابوں) پر جو اِس سے پہلے کی ہیں؛ اور کاش آپ (وہ منظر) دیکھیں جب یہ ظالم اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے، ایک دوسرے پر بات ڈال رہے ہوں گے؛ جو لوگ (دنیا میں) کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑا بننے والوں سے کہیں گے: اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور ایمان لے آتے۔
32
قَالَ الَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْٓا اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰي بَعْدَ اِذْ جَاۤءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِيْنَ
بڑا بننے والے اُن لوگوں سے کہیں گے جو کمزور سمجھے جاتے تھے: کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا، جبکہ وہ تمہارے پاس آ چکی تھی؟ (نہیں!) بلکہ تم خود ہی مجرم تھے۔
33
وَقَالَ الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْا بَلْ مَكْرُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ اِذْ تَاْمُرُوْنَنَا͏ٓ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَنَجْعَلَ لَهٗٓ اَنْدَادًاؕ وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَؕ وَجَعَلْنَا الْاَغْلٰلَ فِيْٓ اَعْنَاقِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْاؕ هَلْ يُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
اور کمزور سمجھے جانے والے بڑا بننے والوں سے کہیں گے: (نہیں) بلکہ (تمہاری) رات دن کی چالوں (نے روکا)، جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کا انکار کریں اور اُس کے لیے ہم سر ٹھہرائیں؛ اور جب وہ عذاب دیکھیں گے تو (اپنی) پشیمانی کو چھپائیں گے، اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے؛ اُنہیں اُسی کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کرتے تھے۔
34
وَمَا͏ٓ اَرْسَلْنَا فِيْ قَرْيَةٍ مِّنْ نَّذِيْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَا͏ٓۙ اِنَّا بِمَا͏ٓ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ
اور ہم نے جس بستی میں بھی کوئی ڈرانے والا (پیغمبر) بھیجا، وہاں کے خوش حال لوگوں نے یہی کہا کہ جو (پیغام) دے کر تم بھیجے گئے ہو ہم اُس کے منکر ہیں۔
35
وَقَالُوْا نَحْنُ اَكْثَرُ اَمْوَالًا وَّاَوْلَادًاۙ وَّمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِيْنَ
اور اُنہوں نے کہا: ہم مال اور اولاد میں (تم سے) زیادہ ہیں، اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا۔
36
قُلْ اِنَّ رَبِّيْ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۤءُ وَيَقْدِرُ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ
کہہ دیجیے: میرا رب جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے، لیکن اکثر لوگ (یہ حقیقت) نہیں جانتے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 37 تا 45
37
وَمَا͏ٓ اَمْوَالُكُمْ وَلَا͏ٓ اَوْلَادُكُمْ بِالَّتِيْ تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفٰٓي اِلَّا مَنْ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًاؗ فَاُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ جَزَاۤءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَهُمْ فِي الْغُرُفٰتِ اٰمِنُوْنَ
اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایسی چیز نہیں جو تمہیں درجے میں ہمارے قریب کر دے، مگر (ہاں) جو ایمان لایا اور نیک عمل کیا، تو ایسے لوگوں کے لیے اُن کے عمل کا دگنا بدلہ ہے، اور وہ بالا خانوں میں بے خوف (و اطمینان سے) رہیں گے۔
38
وَالَّذِيْنَ يَسْعَوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيْنَ اُولٰۤىِٕكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ
اور جو لوگ ہماری آیتوں کو (ناکام اور) عاجز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ عذاب میں حاضر کیے جائیں گے۔
39
قُلْ اِنَّ رَبِّيْ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۤءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَيَقْدِرُ لَهٗؕ وَمَا͏ٓ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهٗۚ وَهُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ
کہہ دیجیے: میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) اُس کے لیے تنگ کر دیتا ہے؛ اور تم جو کچھ بھی (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو گے، وہ اُس کی جگہ اور دے دے گا؛ اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔
40
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيْعًا ثُمَّ يَقُوْلُ لِلْمَلٰۤىِٕكَةِ اَهٰٓو͏ٔ͏ُلَاۤءِ اِيَّاكُمْ كَانُوْا يَعْبُدُوْنَ
اور (یاد کرو) جس دن وہ اُن سب کو جمع کرے گا، پھر فرشتوں سے فرمائے گا: کیا یہ لوگ تمہاری عبادت کیا کرتے تھے؟
41
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ اَنْتَ وَلِيُّنَا مِنْ دُوْنِهِمْۚ بَلْ كَانُوْا يَعْبُدُوْنَ الْجِنَّۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
وہ (فرشتے) عرض کریں گے: تو پاک ہے! اِن کے بجائے تو ہی ہمارا کارساز ہے؛ (یہ ہماری نہیں) بلکہ جنات کی عبادت کرتے تھے، اِن میں سے اکثر اُنہی پر ایمان رکھتے تھے۔
42
فَالْيَوْمَ لَا يَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّلَا ضَرًّاؕ وَنَقُوْلُ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِيْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
پس آج تم میں سے کوئی دوسرے کو نہ کچھ فائدہ پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نقصان کا؛ اور ہم ظالموں سے کہیں گے: اُس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
43
وَاِذَا تُتْلٰي عَلَيْهِمْ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَا͏ٓ اِلَّا رَجُلٌ يُّرِيْدُ اَنْ يَّصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ اٰبَاۤو͏ٔ͏ُكُمْۚ وَقَالُوْا مَا هٰذَا͏ٓ اِلَّا͏ٓ اِفْكٌ مُّفْتَرًيؕ وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاۤءَهُمْۙ اِنْ هٰذَا͏ٓ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِيْنٌ
اور جب اُن کے سامنے ہماری واضح آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں: یہ تو بس ایک آدمی ہے جو چاہتا ہے کہ تمہیں اُن (معبودوں) سے روک دے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کرتے تھے؛ اور کہتے ہیں: یہ (قرآن) تو بس ایک گھڑا ہوا جھوٹ ہے؛ اور کافروں کے پاس جب حق آیا تو اُنہوں نے اُس کے بارے میں کہا: یہ تو بس کھلا جادو ہے۔
44
وَمَا͏ٓ اٰتَيْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ يَّدْرُسُوْنَهَا وَمَا͏ٓ اَرْسَلْنَا͏ٓ اِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِيْرٍ
حالانکہ ہم نے اُنہیں نہ کچھ کتابیں دی تھیں جنہیں وہ پڑھتے ہوں، اور نہ آپ سے پہلے اُن کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا تھا۔
45
وَكَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْۙ وَمَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَا͏ٓ اٰتَيْنٰهُمْ فَكَذَّبُوْا رُسُلِيْࣞ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِ
اور اِن سے پہلے والوں نے بھی جھٹلایا تھا، اور یہ لوگ تو اُس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے جو ہم نے اُن کو دیا تھا؛ پھر اُنہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا تو (دیکھ لو) میرا انکار (اور میری پکڑ) کیسی ہوئی!
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 46 تا 54
46
قُلْ اِنَّمَا͏ٓ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍۚ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ مَثْنٰي وَفُرَادٰي ثُمَّ تَتَفَكَّرُوْاࣞ مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةٍؕ اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِيْرٌ لَّكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيْدٍ
کہہ دیجیے: میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم اللہ کے لیے دو دو اور اکیلے اکیلے کھڑے ہو جاؤ، پھر غور کرو؛ تمہارے ساتھی کو کوئی جنون نہیں؛ وہ تو بس ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے تمہیں ڈرانے والا ہے۔
47
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْؕ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلَي اللّٰهِۚ وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَهِيْدٌ
کہہ دیجیے: میں نے تم سے جو کچھ بدلہ مانگا ہو وہ تمہارا ہی ہے؛ میرا بدلہ تو صرف اللہ کے ذمے ہے، اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
48
قُلْ اِنَّ رَبِّيْ يَقْذِفُ بِالْحَقِّۚ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ
کہہ دیجیے: یقیناً میرا رب حق کو (باطل پر) پھینک مارتا ہے؛ وہ سب غیبوں کو خوب جاننے والا ہے۔
49
قُلْ جَاۤءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِي͏ٔ͏ُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيْدُ
کہہ دیجیے: حق آ گیا، اور باطل نہ (کچھ) شروع کر سکتا ہے اور نہ دوبارہ (کچھ) کر سکتا ہے۔
50
قُلْ اِنْ ضَلَلْتُ فَاِنَّمَا͏ٓ اَضِلُّ عَلٰي نَفْسِيْۚ وَاِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا يُوْحِيْٓ اِلَيَّ رَبِّيْؕ اِنَّهٗ سَمِيْعٌ قَرِيْبٌ
کہہ دیجیے: اگر میں گمراہ ہو جاؤں تو میری گمراہی کا وبال مجھ ہی پر ہوگا، اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو یہ اُس وحی کی بدولت ہے جو میرا رب میری طرف بھیجتا ہے؛ یقیناً وہ سب کچھ سننے والا، بہت قریب ہے۔
51
وَلَوْ تَرٰٓي اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَاُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِيْبٍ
اور کاش آپ (وہ منظر) دیکھیں جب یہ گھبرائے ہوئے ہوں گے، پھر (کہیں) بھاگ نکلنے کی (کوئی صورت) نہ ہوگی، اور وہ قریب ہی کی جگہ سے پکڑ لیے جائیں گے۔
52
وَّقَالُوْٓا اٰمَنَّا بِهٖۚ وَاَنّٰي لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِيْدٍ
اور وہ کہیں گے: ہم اُس پر ایمان لے آئے؛ حالانکہ اتنی دور کی جگہ سے (ایمان کو) ہاتھ بڑھا کر لینا اُن کے لیے کہاں ممکن ہے!
53
وَّقَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُۚ وَيَقْذِفُوْنَ بِالْغَيْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِيْدٍ
حالانکہ اِس سے پہلے وہ اُس کا انکار کر چکے تھے، اور دور کی جگہ سے بن دیکھے (اندھیرے میں) تیر چلاتے رہتے تھے۔
54
وَحِيْلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْيَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِيْ شَكٍّ مُّرِيْبٍ
اور اُن کے اور اُن کی چاہی ہوئی چیزوں کے درمیان آڑ کر دی جائے گی، جیسا کہ اِس سے پہلے اُن کے ہم مشربوں کے ساتھ کیا گیا؛ یقیناً وہ ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جو (دلوں میں) بے چینی پیدا کرنے والا تھا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں