تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی بتیسویں سورت ہے اور مکی ہے؛ اِس میں تیس آیتیں اور تین رکوع ہیں۔ آیت ۱۵ میں ایمان والوں کی یہ صفت بیان ہوئی کہ آیتیں سن کر وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں، اور یہاں سجدۂ تلاوت ہے، اسی مناسبت سے اِس کا نام «السجدۃ» رکھا گیا؛ اِسے الۤمّۤ تَنْزِيْلُ بھی کہتے ہیں۔
رکوع 1 آیات 1 تا 11
الف، لام، میم۔
2 تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ
اِس کتاب کا اُتارا جانا، جس میں کوئی شک نہیں، سارے جہانوں کے رب کی طرف سے ہے۔
3 اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا͏ٓ اَتٰىهُمْ مِّنْ نَّذِيْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَ
کیا وہ کہتے ہیں کہ اِس نے اِسے گھڑ لیا ہے؟ بلکہ وہی حق ہے آپ کے رب کی طرف سے، تاکہ آپ ڈرائیں ایسی قوم کو جس کے پاس نہیں آیا کوئی ڈرانے والا آپ سے پہلے، تاکہ وہ ہدایت پا جائیں۔
4 اَللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي الْعَرْشِؕ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا شَفِيْعٍؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ
اللہ وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو، اور جو کچھ اُن دونوں کے درمیان ہے، چھ دنوں میں، پھر وہ عرش پر قائم ہوا۔ نہیں ہے تمہارے لیے اُس کے سوا کوئی کارساز اور نہ کوئی سفارش کرنے والا، تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے۔
5 يُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَاۤءِ اِلَي الْاَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ اِلَيْهِ فِيْ يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗٓ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ
وہ تدبیر کرتا ہے کام کی آسمان سے زمین کی طرف، پھر وہ اوپر چڑھتا ہے اُسی کی طرف ایک ایسے دن میں جس کی مقدار ہزار سال ہے اُس حساب سے جو تم شمار کرتے ہو۔
6 ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
وہی ہے جاننے والا چھپے اور کھلے کا، زبردست، بہت رحم کرنے والا۔
7 الَّذِيْٓ اَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهٗ وَبَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِيْنٍ
وہی ہے جس نے خوب بنایا ہر چیز کو جو اُس نے پیدا کی، اور اُس نے شروع کیا انسان کا پیدا کرنا گارے سے۔
8 ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّاۤءٍ مَّهِيْنٍ
پھر اُس نے بنایا اُس کی نسل کو ایک حقیر پانی کے نچوڑ سے۔
9 ثُمَّ سَوّٰىهُ وَنَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُّوْحِهٖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـِٕدَةَؕ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
پھر اُس نے اُسے درست کیا اور پھونکی اُس میں اپنی روح، اور بنائے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل۔ بہت کم ہی تم شکر کرتے ہو۔
10 وَقَالُوْٓا ءَاِذَا ضَلَلْنَا فِي الْاَرْضِ ءَاِنَّا لَفِيْ خَلْقٍ جَدِيْدٍؕ بَلْ هُمْ بِلِقَاۤءِ رَبِّهِمْ كٰفِرُوْنَ
اور اُنہوں نے کہا: کیا جب ہم زمین میں گم ہو جائیں گے، کیا پھر ہم ضرور ایک نئی پیدائش میں ہوں گے؟ بلکہ وہ اپنے رب کی ملاقات کا انکار کرنے والے ہیں۔
11 قُلْ يَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِيْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰي رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: تمہیں پوری طرح قبضے میں لے لیتا ہے موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے، پھر اپنے رب ہی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
رکوع 2 آیات 12 تا 22
12 وَلَوْ تَرٰٓي اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاكِسُوْا رُءُوْسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ رَبَّنَا͏ٓ اَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ
اور اگر تو دیکھے جب مجرم اپنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے اپنے رب کے پاس، کہیں گے: اے ہمارے رب، ہم نے دیکھ لیا اور ہم نے سن لیا، تو ہمیں لوٹا دے، ہم نیک عمل کریں، بے شک ہم یقین کرنے والے ہیں۔
13 وَلَوْ شِي͏ٔ͏ْنَا لَاٰتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَلٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّيْ لَاَمْلَـَٔنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ
اور اگر ہم چاہتے تو ضرور دے دیتے ہم ہر جان کو اُس کی ہدایت، لیکن ثابت ہو چکی میری طرف سے یہ بات کہ ضرور میں بھر دوں گا جہنم کو جنوں اور انسانوں سے، سب کو ملا کر۔
14 فَذُوْقُوْا بِمَا نَسِيْتُمْ لِقَاۤءَ يَوْمِكُمْ هٰذَاۚ اِنَّا نَسِيْنٰكُمْ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
تو چکھو اِس وجہ سے کہ تم نے بھلا دیا اپنے اِس دن کی ملاقات کو، بے شک ہم نے بھلا دیا تمہیں، اور چکھو ہمیشگی کا عذاب اُن اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے۔
15 اِنَّمَا يُو͏ٔ͏ْمِنُ بِاٰيٰتِنَا الَّذِيْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّسَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُوْنَ
بے شک ایمان تو وہی لوگ لاتے ہیں ہماری آیتوں پر جو، جب اُنہیں اُن کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے، سجدہ کرتے ہوئے گر پڑتے ہیں اور تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ، اور وہ تکبر نہیں کرتے۔
16 تَتَجَافٰي جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّطَمَعًاؗ وَّمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَ
الگ رہتے ہیں اُن کے پہلو بستروں سے، وہ پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈر اور اُمید سے، اور اُس میں سے جو ہم نے اُنہیں دیا ہے وہ خرچ کرتے ہیں۔
17 فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا͏ٓ اُخْفِيَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْيُنٍۚ جَزَاۤءًۢ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
تو نہیں جانتی کوئی جان وہ کچھ جو چھپا کر رکھا گیا ہے اُن کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک میں سے، بدلہ اُن اعمال کا جو وہ کرتے تھے۔
18 اَفَمَنْ كَانَ مُو͏ٔ͏ْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًاؕؔ لَا يَسْتَوٗنَ
تو کیا وہ جو مومن ہے اُس جیسا ہے جو فاسق ہے؟ وہ برابر نہیں ہوتے۔
19 اَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰيؗ نُزُلًاۢ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
پس جہاں تک وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک کام کیے، تو اُن کے لیے رہنے کے باغ ہیں، مہمانی اُن اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے۔
20 وَاَمَّا الَّذِيْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰىهُمُ النَّارُؕ كُلَّمَا͏ٓ اَرَادُوْٓا اَنْ يَّخْرُجُوْا مِنْهَا͏ٓ اُعِيْدُوْا فِيْهَا وَقِيْلَ لَهُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِيْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ
اور جہاں تک وہ لوگ ہیں جو نافرمان ہوئے، تو اُن کا ٹھکانا آگ ہے۔ جب بھی وہ چاہیں گے کہ اُس سے نکلیں، لوٹا دیے جائیں گے اُس میں، اور کہا جائے گا اُن سے: چکھو آگ کا عذاب جسے تم جھٹلاتے تھے۔
21 وَلَنُذِيْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰي دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ
اور ضرور ہم چکھائیں گے اُنہیں قریب تر عذاب میں سے، بڑے عذاب سے پہلے، تاکہ وہ لوٹ آئیں۔
22 وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰيٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعْرَضَ عَنْهَاؕ اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِيْنَ مُنْتَقِمُوْنَ
اور کون زیادہ ظالم ہے اُس سے جسے نصیحت کی گئی اُس کے رب کی آیتوں سے، پھر اُس نے اُن سے منہ پھیر لیا؛ بے شک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔
رکوع 3 آیات 23 تا 30
23 وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِيْ مِرْيَةٍ مِّنْ لِّقَاۤىِٕهٖ وَجَعَلْنٰهُ هُدًي لِّبَنِيْٓ اِسْرَاۤءِيْلَ
اور بے شک ہم نے دی موسیٰ علیہ السلام کو کتاب، تو آپ اُس کے ملنے میں کسی شک میں نہ ہوں، اور ہم نے بنایا اُسے ہدایت بنی اسرائیل کے لیے۔
24 وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ اَىِٕمَّةً يَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْاࣞؕ وَكَانُوْا بِاٰيٰتِنَا يُوْقِنُوْنَ
اور ہم نے بنائے اُن میں سے پیشوا جو ہدایت دیتے تھے ہمارے حکم سے، جب انہوں نے صبر کیا، اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے۔
25 اِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ
بے شک آپ کا رب، وہی فیصلہ کرے گا اُن کے درمیان قیامت کے دن اُس میں جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔
26 اَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ يَمْشُوْنَ فِيْ مَسٰكِنِهِمْؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍؕ اَفَلَا يَسْمَعُوْنَ
اور کیا اُن کے لیے یہ بات راہ نما نہ بنی کہ ہم نے ہلاک کر دیں اُن سے پہلے کتنی ہی اُمتیں، وہ چلتے پھرتے ہیں اُن کے گھروں میں؛ بے شک اِس میں یقیناً نشانیاں ہیں، تو کیا وہ سنتے نہیں۔
27 اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَاۤءَ اِلَي الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَاَنْفُسُهُمْؕ اَفَلَا يُبْصِرُوْنَ
اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بہا لے جاتے ہیں پانی کو بنجر زمین کی طرف، پھر ہم نکالتے ہیں اُس سے کھیتی، کھاتے ہیں اُس میں سے اُن کے مویشی اور وہ خود، تو کیا وہ دیکھتے نہیں۔
28 وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰي هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور وہ کہتے ہیں: کب ہے یہ فیصلہ، اگر تم سچے ہو۔
29 قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِيْمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَ
آپ کہہ دیجیے: فیصلے کے دن نفع نہ دے گا اُن لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا اُن کا ایمان، اور نہ وہ مہلت دیے جائیں گے۔
30 فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانْتَظِرْ اِنَّهُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ
پس آپ منہ پھیر لیجیے اُن سے اور انتظار کیجیے؛ بے شک وہ بھی انتظار کرنے والے ہیں۔
→ سورۃ لقمان سب سورتیں سورۃ الاحزاب ←