پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الروم

سورۃ الروم · 60 آیات · 6 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی تیسویں سورت ہے؛ اِس میں ساٹھ آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ یہ مکی سورت ہے، اور ہجرت سے کچھ سال پہلے اُس وقت نازل ہوئی جب ایران (فارس) کی آتش پرست سلطنت نے روم کی عیسائی سلطنت کو شام اور فلسطین میں زبردست شکست دی تھی، یہاں تک کہ روم کا بادشاہ ہرقل اپنے دار السلطنت قسطنطنیہ میں گھر گیا تھا۔

رکوع 1 آیات 1 تا 10
1
الۤمّۤ
الف، لام، میم۔
2
غُلِبَتِ الرُّوْمُ
رومی مغلوب ہو چکے ہیں،
3
فِيْٓ اَدْنَي الْاَرْضِ وَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُوْنَ
قریب ہی کے علاقے میں؛ اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب آ جائیں گے،
4
فِيْ بِضْعِ سِنِيْنَ࣢ؕ لِلّٰهِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْۢ بَعْدُؕ وَيَوْمَىِٕذٍ يَّفْرَحُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
چند ہی سال میں؛ پہلے بھی اللہ ہی کا اختیار تھا اور بعد میں بھی (اسی کا اختیار ہے)؛ اور اُس دن مسلمان خوش ہوں گے،
5
بِنَصْرِ اللّٰهِؕ يَنْصُرُ مَنْ يَّشَاۤءُؕ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ
اللہ کی مدد سے؛ اللہ جس کی چاہتا ہے مدد فرماتا ہے، اور وہی غالب اور مہربان ہے۔
6
وَعْدَ اللّٰهِؕ لَا يُخْلِفُ اللّٰهُ وَعْدَهٗ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ
یہ اللہ کا وعدہ ہے؛ اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
7
يَعْلَمُوْنَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاۚۖ وَهُمْ عَنِ الْاٰخِرَةِ هُمْ غٰفِلُوْنَ
وہ دنیا کی زندگی کے صرف ظاہر کو جانتے ہیں، اور آخرت سے وہ بالکل بے خبر ہیں۔
8
اَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوْا فِيْٓ اَنْفُسِهِمْࣞ مَا خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا͏ٓ اِلَّا بِالْحَقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّيؕ وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَاۤي͏ٔ͏ِ رَبِّهِمْ لَكٰفِرُوْنَ
کیا اُنہوں نے اپنے دلوں میں غور نہیں کیا کہ اللہ نے آسمانوں کو، زمین کو اور اُن کے درمیان کی چیزوں کو کسی مقصد ہی سے اور ایک مقررہ مدت کے لیے پیدا فرمایا ہے؟ لیکن بہت سے لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کا انکار کرتے ہیں۔
9
اَوَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ كَانُوْٓا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّاَثَارُوا الْاَرْضَ وَعَمَرُوْهَا͏ٓ اَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوْهَا وَجَاۤءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنٰتِؕ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُوْنَ
کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھ لیتے کہ اُن سے پہلے لوگوں کا کیا انجام ہوا؟ وہ قوت میں اِن سے بڑھے ہوئے تھے، اُنہوں نے زمین کو بویا جوتا تھا اور اُسے اُس سے زیادہ آباد کیا تھا جتنا اِنہوں نے آباد کیا ہے، اور اُن کے پاس اُن کے پیغمبر کھلی دلیلیں لے کر آئے تھے (مگر وہ ایمان نہیں لائے)؛ تو اللہ ایسا نہیں تھا کہ اُن پر ظلم کرتا، لیکن وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے۔
10
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِيْنَ اَسَاۤءُوا السُّوْۤاٰ͏ٓي اَنْ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَكَانُوْا بِهَا يَسْتَهْزِءُوْنَ
پھر جن لوگوں نے برائیاں کی تھیں اُن کا انجام بھی برا ہی ہوا، اِس لیے کہ اُنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور وہ اُن کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 11 تا 19
11
اَللّٰهُ يَبْدَو͏ٔ͏ُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهٗ ثُمَّ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
اللہ ہی مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر وہی اُسے دوبارہ پیدا فرمائے گا، پھر تم سب اُسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
12
وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُوْنَ
اور جس دن قیامت قائم ہوگی، مجرم مایوس ہو کر رہ جائیں گے۔
13
وَلَمْ يَكُنْ لَّهُمْ مِّنْ شُرَكَاۤىِٕهِمْ شُفَعٰۤو͏ٔ͏ُا وَكَانُوْا بِشُرَكَاۤىِٕهِمْ كٰفِرِيْنَ
اور اُن کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں سے کوئی اُن کا سفارشی نہ ہوگا، اور وہ (خود) اپنے اِن شریکوں کا انکار کر جائیں گے۔
14
وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يَوْمَىِٕذٍ يَّتَفَرَّقُوْنَ
اور جس دن قیامت قائم ہوگی، اُس دن (مومن اور کافر) الگ الگ گروہوں میں بٹ جائیں گے۔
15
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَهُمْ فِيْ رَوْضَةٍ يُّحْبَرُوْنَ
تو جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک کام کیے، وہ ایک شاندار باغ میں خوش و خرم رکھے جائیں گے۔
16
وَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَلِقَاۤي͏ٔ͏ِ الْاٰخِرَةِ فَاُولٰۤىِٕكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا، تو وہ عذاب میں حاضر کیے جائیں گے۔
17
فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ
لہٰذا تم شام کے وقت اور صبح کے وقت اللہ کی تسبیح کیا کرو،
18
وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِيًّا وَّحِيْنَ تُظْهِرُوْنَ
اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کی تعریف ہوتی ہے؛ اور سہ پہر کے وقت بھی (تسبیح کرو) اور جب تم ظہر کے وقت میں داخل ہو۔
19
يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ وَكَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ
وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے، اور زمین کو اُس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے؛ اور اِسی طرح تم بھی (موت سے زندگی کی طرف) نکالے جاؤ گے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 20 تا 27
20
وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓ اَنْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَا͏ٓ اَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُوْنَ
اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اُس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر اب تم انسان بن کر (زمین میں) پھیلے ہوئے ہو۔
21
وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْٓا اِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَّرَحْمَةًؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ
اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اُس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے (بیویاں) بنائے، تاکہ تم اُن کے پاس سکون حاصل کرو، اور تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی پیدا کر دی؛ یقیناً اِس میں اُن لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔
22
وَمِنْ اٰيٰتِهٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافُ اَلْسِنَتِكُمْ وَاَلْوَانِكُمْؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّلْعٰلِمِيْنَ
اور اُس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا الگ الگ ہونا بھی ہے؛ یقیناً اِس میں سمجھ دار لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
23
وَمِنْ اٰيٰتِهٖ مَنَامُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاۤو͏ٔ͏ُكُمْ مِّنْ فَضْلِهٖؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّسْمَعُوْنَ
اور اُس کی نشانیوں میں سے تمہارا رات اور دن میں سونا اور اُس کے فضل (روزی) کو تلاش کرنا بھی ہے؛ یقیناً اِس میں اُن لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو (دل کے کانوں سے) سنتے ہیں۔
24
وَمِنْ اٰيٰتِهٖ يُرِيْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَمَعًا وَّيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءً فَيُحْيٖ بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ
اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے، جس سے ڈر بھی ہوتا ہے اور امید بھی، اور وہ آسمان سے پانی برساتا ہے، پھر اُس کے ذریعے زمین کو اُس کے مردہ ہو جانے کے بعد زندہ کر دیتا ہے؛ یقیناً اِس میں اُن لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
25
وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓ اَنْ تَقُوْمَ السَّمَاۤءُ وَالْاَرْضُ بِاَمْرِهٖؕ ثُمَّ اِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةًࣗۖ مِّنَ الْاَرْضِࣗۖ اِذَا͏ٓ اَنْتُمْ تَخْرُجُوْنَ
اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان اور زمین اُسی کے حکم سے قائم ہیں؛ پھر جب وہ تمہیں ایک بار زمین سے پکارے گا تو تم یکایک نکل پڑو گے۔
26
وَلَهٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ كُلٌّ لَّهٗ قٰنِتُوْنَ
اور جو آسمانوں اور زمین میں ہے، سب اُسی کا ہے؛ سب اُسی کے فرماں بردار ہیں۔
27
وَهُوَ الَّذِيْ يَبْدَو͏ٔ͏ُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهٗ وَهُوَ اَهْوَنُ عَلَيْهِؕ وَلَهُ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
اور وہی ہے جو مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر وہی اُسے دوبارہ پیدا کرے گا، اور یہ اُس کے لیے زیادہ آسان ہے؛ اور آسمانوں اور زمین میں سب سے اونچی صفت اُسی کی ہے، اور وہی غالب اور حکمت والا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 28 تا 40
28
ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْؕ هَلْ لَّكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ مِّنْ شُرَكَاۤءَ فِيْ مَا رَزَقْنٰكُمْ فَاَنْتُمْ فِيْهِ سَوَاۤءٌ تَخَافُوْنَهُمْ كَخِيْفَتِكُمْ اَنْفُسَكُمْؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ
اللہ تمہارے لیے خود تمہارے ہی حالات کی ایک مثال بیان کرتا ہے: کیا تمہارے غلاموں میں سے کوئی اُس روزی میں تمہارا شریک ہے جو ہم نے تمہیں دی ہے، کہ تم اور وہ اُس میں برابر ہو جاؤ، (اور) تم اُن سے اُسی طرح ڈرتے ہو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے ڈرتے ہو؟ ہم اِسی طرح سمجھ داروں کے لیے آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔
29
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اَهْوَاۤءَهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍۚ فَمَنْ يَّهْدِيْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُؕ وَمَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ
بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہیں؛ تو جسے اللہ نے گمراہی میں پڑا رہنے دیا ہو، اُسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور اُن کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔
30
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًاؕ فِطْرَتَ اللّٰهِ الَّتِيْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَاؕ لَا تَبْدِيْلَ لِخَلْقِ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُࣗۙ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ
لہٰذا (اے پیغمبر!) آپ یکسو ہو کر اپنا رخ اِس دین کی طرف سیدھا رکھیے؛ اللہ کی (بنائی ہوئی) اُس فطرت کی پیروی کیجیے جس پر اُس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے؛ اللہ کی بنائی ہوئی (اِس) فطرت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی؛ یہی سیدھا اور درست دین ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
31
مُنِيْبِيْنَ اِلَيْهِ وَاتَّقُوْهُ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَلَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
(تم سب) اُسی کی طرف رجوع کرتے ہوئے (اِس فطرت کی پیروی کرو)، اور اُسی سے ڈرو، اور نماز قائم کرو، اور شرک کرنے والوں میں سے مت ہو جاؤ؛
32
مِنَ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَهُمْ وَكَانُوْا شِيَعًاؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُوْنَ
یعنی اُن لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کر لیے اور گروہوں میں بٹ گئے؛ ہر گروہ اُس طریقے پر مگن ہے جو اُس کے پاس ہے۔
33
وَاِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّهُمْ مُّنِيْبِيْنَ اِلَيْهِ ثُمَّ اِذَا͏ٓ اَذَاقَهُمْ مِّنْهُ رَحْمَةً اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُوْنَ
اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتے ہوئے اُسی کو پکارتے ہیں، پھر جب وہ اُنہیں اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھا دیتا ہے تو اچانک اُن میں سے ایک گروہ اپنے پروردگار کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے،
34
لِيَكْفُرُوْا بِمَا͏ٓ اٰتَيْنٰهُمْؕ فَتَمَتَّعُوْاࣟ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
تاکہ جو (نعمت) ہم نے اُنہیں دی ہے اُس کی ناشکری کریں؛ اچھا، چند دن مزے کر لو، پھر جلد ہی تمہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا۔
35
اَمْ اَنْزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطٰنًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوْا بِهٖ يُشْرِكُوْنَ
کیا ہم نے اُن پر کوئی ایسی سند اتاری ہے جو اُنہیں وہ شرک کرنے کو کہتی ہو جو وہ کرتے ہیں؟
36
وَاِذَا͏ٓ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً فَرِحُوْا بِهَاؕ وَاِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّي͏ٔ͏َةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْهِمْ اِذَا هُمْ يَقْنَطُوْنَ
اور جب ہم لوگوں کو (اپنی) رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اُس پر اترانے لگتے ہیں، اور اگر اُن کی اپنی کارستانیوں کی وجہ سے اُنہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو یکایک ناامید ہو جاتے ہیں۔
37
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۤءُ وَيَقْدِرُؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے؟ یقیناً اِس میں ایمان رکھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
38
فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَالْمِسْكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِؕ ذٰلِكَ خَيْرٌ لِّلَّذِيْنَ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِؗ وَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
لہٰذا رشتہ دار کو اُس کا حق دو، اور مسکین اور مسافر کو بھی؛ یہ اُن لوگوں کے حق میں بہتر ہے جو اللہ کی خوشنودی چاہتے ہیں، اور ایسے ہی لوگ کامیاب ہوں گے۔
39
وَمَا͏ٓ اٰتَيْتُمْ مِّنْ رِّبًا لِّيَرْبُوَا۟ فِيْٓ اَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرْبُوْا عِنْدَ اللّٰهِۚ وَمَا͏ٓ اٰتَيْتُمْ مِّنْ زَكٰوةٍ تُرِيْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُضْعِفُوْنَ
اور تم جو (چیز) سود کے طور پر دیتے ہو تاکہ لوگوں کے مال میں (شامل ہو کر) بڑھ جائے، تو وہ اللہ کے نزدیک نہیں بڑھتی؛ اور جو زکوٰۃ تم اللہ کی خوشنودی چاہتے ہوئے دیتے ہو، تو ایسے ہی لوگ (اپنے مال کو) کئی گنا بڑھانے والے ہیں۔
40
اَللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْؕ هَلْ مِنْ شُرَكَاۤىِٕكُمْ مَّنْ يَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَيْءٍؕ سُبْحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ
اللہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، پھر تمہیں روزی دی، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، پھر تمہیں (دوبارہ) زندہ کرے گا؛ کیا تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو اِن کاموں میں سے کچھ بھی کر سکے؟ وہ اُن کے شرک سے پاک اور بالاتر ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 41 تا 53
41
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِيْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ
لوگوں کے اپنے ہاتھوں کیے ہوئے کاموں کی وجہ سے خشکی اور تری میں فساد پھیل گیا ہے، تاکہ اللہ اُنہیں اُن کے بعض کاموں کا مزہ چکھائے، شاید وہ باز آ جائیں۔
42
قُلْ سِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلُؕ كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّشْرِكِيْنَ
(اے پیغمبر!) کہہ دیجیے: زمین میں چلو پھرو، پھر دیکھو کہ جو لوگ پہلے گزرے ہیں اُن کا انجام کیسا ہوا؟ اُن میں سے اکثر شرک کرنے والے تھے۔
43
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّيْنِ الْقَيِّمِ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ يَوْمَىِٕذٍ يَّصَّدَّعُوْنَ
لہٰذا آپ اپنا رخ سیدھے دین کی طرف قائم رکھیے، اِس سے پہلے کہ اللہ کی طرف سے وہ دن آ جائے جس کے لیے پھر کوئی ٹلنا نہیں ہوگا؛ اُس دن سب لوگ الگ الگ ہو جائیں گے۔
44
مَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهٗۚ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِاَنْفُسِهِمْ يَمْهَدُوْنَ
جس نے کفر کیا تو اُس کے کفر کا وبال اُسی پر ہوگا؛ اور جو لوگ نیک عمل کرتے ہیں وہ اپنے ہی لیے (آرام کی جگہ) تیار کر رہے ہیں،
45
لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْ فَضْلِهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الْكٰفِرِيْنَ
تاکہ اللہ اپنے فضل سے اُن لوگوں کو بدلہ دے جو ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک کام کیے؛ یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔
46
وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓ اَنْ يُّرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّلِيُذِيْقَكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِاَمْرِهٖ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ ہواؤں کو (بارش کی) خوش خبری دینے کے لیے بھیجتا ہے، اور تاکہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے، اور تاکہ کشتیاں اُس کے حکم سے چلیں، اور تاکہ تم اُس کا فضل (روزی) تلاش کرو، اور تاکہ تم شکر ادا کرو۔
47
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَاۤءُوْهُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْاؕ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
اور ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر اُن کی قوموں کی طرف بھیجے، تو وہ اُن کے پاس کھلی دلیلیں لے کر آئے؛ پھر جن لوگوں نے جرم کیا تھا ہم نے اُن سے بدلہ لیا؛ اور مسلمانوں کی مدد کرنا ہم پر لازم تھا۔
48
اَللّٰهُ الَّذِيْ يُرْسِلُ الرِّيٰحَ فَتُثِيْرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهٗ فِي السَّمَاۤءِ كَيْفَ يَشَاۤءُ وَيَجْعَلُهٗ كِسَفًا فَتَرَي الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖۚ فَاِذَا͏ٓ اَصَابَ بِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُ مِنْ عِبَادِهٖٓ اِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ
اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے، پھر وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں، پھر وہ اُن (بادلوں) کو آسمان میں جس طرح چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے اور اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ اُن کے بیچ میں سے بارش نکلتی ہے؛ پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے اُسے برسا دیتا ہے تو وہ یکایک خوشیاں منانے لگتے ہیں،
49
وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ يُّنَزَّلَ عَلَيْهِمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمُبْلِسِيْنَ
حالانکہ اُن پر بارش برسنے سے پہلے وہ بالکل ناامید ہو رہے تھے۔
50
فَانْظُرْ اِلٰٓي اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ كَيْفَ يُحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ اِنَّ ذٰلِكَ لَمُحْيِ الْمَوْتٰىۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
تو اللہ کی رحمت کے نشانات کو دیکھو کہ وہ زمین کو اُس کے مردہ ہونے کے بعد کیسے زندہ کرتا ہے! یقیناً وہی مُردوں کو زندہ کرنے والا ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
51
وَلَىِٕنْ اَرْسَلْنَا رِيْحًا فَرَاَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوْا مِنْۢ بَعْدِهٖ يَكْفُرُوْنَ
اور اگر ہم کوئی ایسی ہوا بھیج دیں جس سے وہ اپنی کھیتی کو زرد پڑا ہوا دیکھیں، تو اِس کے بعد وہ ناشکری کرنے لگیں گے۔
52
فَاِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاۤءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِيْنَ
تو (اے پیغمبر!) آپ مُردوں کو نہیں سنا سکتے، اور نہ بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں جبکہ وہ پیٹھ پھیر کر چلے جا رہے ہوں؛
53
وَمَا͏ٓ اَنْتَ بِهٰدِ الْعُمْيِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ يُّو͏ٔ͏ْمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ
اور نہ آپ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے نکال کر راستہ دکھا سکتے ہیں؛ آپ تو صرف اُنہی کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں، پھر وہی فرماں بردار ہیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 54 تا 60
54
اَللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ ضُؔعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُؔعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُؔعْفًا وَّشَيْبَةًؕ يَخْلُقُ مَا يَشَاۤءُۚ وَهُوَ الْعَلِيْمُ الْقَدِيْرُ
اللہ وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا، پھر کمزوری کے بعد طاقت عطا فرمائی، پھر طاقت کے بعد (دوبارہ) کمزوری اور بڑھاپا دے دیا؛ وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے، اور وہی خوب جاننے والا، پوری قدرت والا ہے۔
55
وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُوْنَ࣢ۙ مَا لَبِثُوْا غَيْرَ سَاعَةٍؕ كَذٰلِكَ كَانُوْا يُو͏ٔ͏ْفَكُوْنَ
اور جس دن قیامت قائم ہوگی، مجرم قسمیں کھا کر کہیں گے کہ وہ ایک گھڑی سے زیادہ نہیں ٹھہرے؛ اِسی طرح وہ (دنیا میں بھی) الٹے چلا کرتے تھے۔
56
وَقَالَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَالْاِيْمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِ اِلٰى يَوْمِ الْبَعْثِؗ فَهٰذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلٰكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان عطا ہوا تھا وہ کہیں گے: تم تو اللہ کے لکھے ہوئے (فیصلے) کے مطابق قیامت کے دن تک ٹھہرے رہے ہو؛ تو یہی قیامت کا دن ہے، لیکن تم یقین نہیں رکھتے تھے۔
57
فَيَوْمَىِٕذٍ لَّا يَنْفَعُ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ
غرض اُس دن ظلم کرنے والوں کو اُن کی معذرت کوئی فائدہ نہیں دے گی، اور نہ اُن سے یہ کہا جائے گا کہ (توبہ کر کے اللہ کو) راضی کر لو۔
58
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍؕ وَلَىِٕنْ جِي͏ٔ͏ْتَهُمْ بِاٰيَةٍ لَّيَقُوْلَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُبْطِلُوْنَ
اور ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر طرح کی مثالیں بیان کر دی ہیں؛ اور اگر آپ اُن کے پاس کوئی بھی نشانی لے آئیں تو یہ کافر لوگ یہی کہیں گے کہ تم سب بالکل جھوٹے ہو۔
59
كَذٰلِكَ يَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ
جو لوگ (حق کو جاننا) نہیں چاہتے، اللہ اُن کے دلوں پر اِسی طرح مہر لگا دیتا ہے۔
60
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِيْنَ لَا يُوْقِنُوْنَ
لہٰذا (اے پیغمبر!) آپ صبر کیجیے؛ یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے؛ اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ کہیں آپ کو بے برداشت نہ کر دیں۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں