تعارفِ سورت یہ قرآن مجید کی تئیسویں سورت ہے؛ اِس میں ایک سو اٹھارہ آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ یہ مکی سورت ہے۔ اِس کے شروع میں ایمان والوں کی کامیابی اور اُن کی سات صفات بیان ہوئی ہیں، اِسی لیے اِس کا نام «المؤمنون» ہے۔
رکوع 1 آیات 1 تا 22
1 قَدْ اَفْلَحَ الْمُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
یقیناً ایمان والے کامیاب ہو گئے۔
2 الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَ
جو اپنی نماز میں عاجزی (اور دل کی توجہ) اختیار کرتے ہیں۔
3 وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ
اور جو بے کار باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں۔
4 وَالَّذِيْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَ
اور جو زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔
5 وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ
اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
6 اِلَّا عَلٰٓي اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ
سوائے اپنی بیویوں کے یا اُن (باندیوں) کے جو اُن کی ملکیت میں ہوں، کیونکہ اُن پر (اِس میں) کوئی ملامت نہیں۔
7 فَمَنِ ابْتَغٰي وَرَاۤءَ ذٰلِكَ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ
پھر جو اِس کے علاوہ (کوئی اور راستہ) چاہے تو ایسے ہی لوگ حد سے گزرنے والے ہیں۔
8 وَالَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا لحاظ رکھنے والے ہیں۔
9 وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلٰي صَلَوٰتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ
اور جو اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔
10 اُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَ
یہی لوگ (جنت کے) وارث ہیں۔
11 الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَؕ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
جو فردوس (جنت کے سب سے اونچے باغ) کے وارث ہوں گے، وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے۔
12 وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِيْنٍ
اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا۔
13 ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ
پھر ہم نے اُسے (یعنی اُس کی نسل کو) ایک محفوظ جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا۔
14 ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًاࣗ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَؕ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَ
پھر ہم نے نطفے کو جما ہوا خون بنایا، پھر جمے ہوئے خون کو گوشت کی بوٹی بنا دیا، پھر بوٹی میں ہڈیاں بنائیں، پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھا دیا، پھر اُسے ایک دوسری ہی مخلوق بنا کر اُٹھا کھڑا کیا؛ تو بڑی برکت والا ہے اللہ، جو سب سے بہتر بنانے والا ہے۔
15 ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوْنَ
پھر اِس کے بعد تم ضرور مرنے والے ہو۔
16 ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ
پھر قیامت کے دن تم (دوبارہ) اُٹھائے جاؤ گے۔
17 وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَاۤىِٕقَࣗۖ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِيْنَ
اور ہم نے تمہارے اوپر سات راستے (سات آسمان) بنائے ہیں، اور ہم مخلوق سے بے خبر نہیں ہیں۔
18 وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِي الْاَرْضِࣗۖ وَاِنَّا عَلٰي ذَهَابٍۢ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَ
اور ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے مطابق پانی اُتارا، پھر اُسے زمین میں ٹھہرا دیا؛ اور ہم اُسے (اُٹھا) لے جانے پر بھی پوری طرح قادر ہیں۔
19 فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍۘ لَكُمْ فِيْهَا فَوَاكِهُ كَثِيْرَةٌ وَّمِنْهَا تَاْكُلُوْنَ
پھر اُس (پانی) کے ذریعے ہم نے تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغ اُگائے؛ اُن میں تمہارے لیے بہت سے پھل ہیں اور اُن میں سے تم کھاتے بھی ہو۔
20 وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَيْنَاۤءَ تَنۢ͏ْبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْاٰكِلِيْنَ
اور (ہم نے) وہ درخت (بھی پیدا کیا) جو طورِ سینا سے نکلتا ہے، جو تیل لیے ہوئے اُگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن (بھی)۔
21 وَاِنَّ لَكُمْ فِي الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةًؕ نُسْقِيْكُمْ مِّمَّا فِيْ بُطُوْنِهَا وَلَكُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ كَثِيْرَةٌ وَّمِنْهَا تَاْكُلُوْنَ
اور بے شک تمہارے لیے چوپایوں میں بڑی عبرت ہے؛ ہم تمہیں اُس (دودھ) سے پلاتے ہیں جو اُن کے پیٹوں میں ہے، اور تمہارے لیے اُن میں بہت سے فائدے ہیں، اور اُن میں سے (بعض کو) تم کھاتے بھی ہو۔
22 وَعَلَيْهَا وَعَلَي الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ
اور اُن پر اور کشتیوں پر تم سوار کیے جاتے ہو۔
رکوع 2 آیات 23 تا 32
23 وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰي قَوْمِهٖ فَقَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
اور ہم نے نوح کو اُن کی قوم کی طرف بھیجا، تو اُنہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو، اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں؛ کیا تم (اُس کی نافرمانی سے) ڈرتے نہیں؟
24 فَقَالَ الْمَلَو͏ٔ͏ُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا هٰذَا͏ٓ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْۙ يُرِيْدُ اَنْ يَّتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْؕ وَلَوْ شَاۤءَ اللّٰهُ لَاَنْزَلَ مَلٰۤىِٕكَةًۚۖ مَّا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِيْٓ اٰبَاۤىِٕنَا الْاَوَّلِيْنَ
تو اُن کی قوم کے کافر سرداروں نے (لوگوں سے) کہا: یہ تو بس تمہارے ہی جیسا ایک آدمی ہے، چاہتا ہے کہ تم پر بڑائی حاصل کرے؛ اور اگر اللہ (رسول بھیجنا) چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا؛ ہم نے یہ بات اپنے پہلے باپ دادا میں (کبھی) نہیں سنی۔
25 اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰي حِيْنٍ
یہ تو بس ایک ایسا آدمی ہے جسے کچھ جنون ہے؛ تو ایک وقت تک اِس کا انتظار کر لو۔
26 قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
نوح نے کہا: اے میرے رب! میری مدد فرما، اِس لیے کہ اُنہوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔
27 فَاَوْحَيْنَا͏ٓ اِلَيْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَاِذَا جَاۤءَ اَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّوْرُۙ فَاسْلُكْ فِيْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَاَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْۚ وَلَا تُخَاطِبْنِيْ فِي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ
تو ہم نے اُن کی طرف وحی بھیجی کہ ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی (کی ہدایت) کے مطابق کشتی بناؤ؛ پھر جب ہمارا حکم آ جائے اور تنور اُبل پڑے تو ہر قسم (کے جانوروں) میں سے ایک ایک جوڑا (نر اور مادہ) اُس میں سوار کر لو، اور اپنے گھر والوں کو بھی، سوائے اُن کے جن کے بارے میں پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے؛ اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے اُن کے بارے میں مجھ سے بات (سفارش) نہ کرنا، وہ ضرور ڈبوئے جائیں گے۔
28 فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَكَ عَلَي الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
پھر جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی پر ٹھیک طرح سوار ہو جاؤ تو کہنا: سب تعریف اُس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دی۔
29 وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ
اور کہنا: اے میرے رب! مجھے برکت والی جگہ اُتار، اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے۔
30 اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِيْنَ
یقیناً اِس (واقعے) میں بڑی نشانیاں ہیں، اور ہم (لوگوں کو) آزمائش میں ڈالنے والے تو ہیں ہی۔
31 ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِيْنَ
پھر اُن کے بعد ہم نے ایک اور نسل (قوم) پیدا کی۔
32 فَاَرْسَلْنَا فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
پھر ہم نے اُن میں اُنہی میں سے ایک رسول بھیجا (جس نے کہا) کہ اللہ کی عبادت کرو، اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں؛ کیا تم ڈرتے نہیں؟
رکوع 3 آیات 33 تا 50
33 وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِلِقَاۤءِ الْاٰخِرَةِ وَاَتْرَفْنٰهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاۙ مَا هٰذَا͏ٓ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْۙ يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ
اور اُس کی قوم کے اُن سرداروں نے، جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا اور جنہیں ہم نے دنیا کی زندگی میں عیش و آرام دے رکھا تھا، کہا: یہ تو بس تمہارے ہی جیسا ایک آدمی ہے؛ وہی کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو۔
34 وَلَىِٕنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ
اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے ایک آدمی کا کہا مان لیا تو اُس وقت تم ضرور نقصان اُٹھانے والے ہو گے۔
35 اَيَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَكُنْتُمْ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَ
کیا یہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جاؤ گے تو تم (قبروں سے زندہ کر کے) نکالے جاؤ گے؟
36 هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ
بہت دور، بہت دور ہے وہ بات جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔
37 اِنْ هِيَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ
زندگی تو بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے؛ (ہم میں سے کچھ) مرتے ہیں اور (کچھ) جیتے ہیں، اور ہم (دوبارہ) اُٹھائے جانے والے نہیں۔
38 اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اࣙفْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا وَّمَا نَحْنُ لَهٗ بِمُو͏ٔ͏ْمِنِيْنَ
یہ تو بس ایک ایسا آدمی ہے جس نے اللہ پر جھوٹ گھڑ لیا ہے، اور ہم اُس پر ایمان لانے والے نہیں۔
39 قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
رسول نے کہا: اے میرے رب! میری مدد فرما، کیونکہ اُنہوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔
40 قَالَ عَمَّا قَلِيْلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نٰدِمِيْنَ
(اللہ نے) فرمایا: تھوڑی ہی دیر میں یہ ضرور پچھتانے والے ہو جائیں گے۔
41 فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَاۤءًۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
آخرکار ایک سخت چیخ نے اُنہیں حق کے مطابق آ پکڑا، تو ہم نے اُنہیں (سیلاب کا) کوڑا کرکٹ بنا دیا؛ تو دوری (اور ہلاکت) ہے ظالم لوگوں کے لیے۔
42 ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ
پھر اُن کے بعد ہم نے دوسری قومیں پیدا کیں۔
43 مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسْتَاْخِرُوْنَ
کوئی امت نہ اپنے مقررہ وقت سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ وہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔
44 ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَاؕ كُلَّ مَا جَاۤءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِيْثَۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
پھر ہم نے پے در پے اپنے رسول بھیجے؛ جب بھی کسی امت کے پاس اُس کا رسول آیا، اُنہوں نے اُسے جھٹلا دیا؛ تو ہم بھی ایک کے بعد ایک کو (ہلاکت میں) پیچھے لگاتے گئے، اور اُنہیں کہانیاں بنا ڈالا؛ تو دوری (اور ہلاکت) ہو اُن لوگوں کے لیے جو ایمان نہیں لاتے۔
45 ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰي وَاَخَاهُ هٰرُوْنَۙ بِاٰيٰتِنَا وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ
پھر ہم نے موسیٰ اور اُن کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں اور کھلی دلیل کے ساتھ بھیجا۔
46 اِلٰي فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَكَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَ
فرعون اور اُس کے درباریوں کی طرف؛ تو اُنہوں نے تکبر کیا، اور وہ تھے ہی سرکش لوگ۔
47 فَقَالُوْٓا اَنُو͏ٔ͏ْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَ
تو وہ کہنے لگے: کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں، حالانکہ اُن کی قوم ہماری غلام ہے؟
48 فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ
تو اُنہوں نے اُن دونوں کو جھٹلایا، تو وہ ہلاک کیے جانے والوں میں سے ہو گئے۔
49 وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَ
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب (تورات) دی تاکہ وہ لوگ ہدایت پائیں۔
50 وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَاُمَّهٗٓ اٰيَةً وَّاٰوَيْنٰهُمَا͏ٓ اِلٰي رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيْنٍ
اور ہم نے ابنِ مریم (عیسیٰ) اور اُن کی ماں کو ایک نشانی بنایا، اور اُن دونوں کو ایک ایسے اونچے مقام پر پناہ دی جو ٹھہرنے کے قابل تھا اور جہاں بہتا ہوا پانی تھا۔
رکوع 4 آیات 51 تا 77
51 يٰٓاَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًاؕ اِنِّيْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ
اے رسولو! پاکیزہ (اور حلال) چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو؛ تم جو کچھ کرتے ہو میں اُسے خوب جانتا ہوں۔
52 وَاِنَّ هٰذِهٖٓ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ
اور یقیناً یہ تمہاری امت (یعنی دین) ایک ہی امت ہے، اور میں تمہارا رب ہوں؛ تو مجھ ہی سے ڈرو۔
53 فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُرًاؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُوْنَ
پھر لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے الگ الگ کر لیا؛ ہر گروہ اُسی پر مگن ہے جو اُس کے پاس ہے۔
54 فَذَرْهُمْ فِيْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰي حِيْنٍ
تو (اے نبی!) آپ اُنہیں ایک وقت تک اُن کی غفلت (اور مدہوشی) میں پڑا رہنے دیجیے۔
55 اَيَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَ
کیا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مال اور اولاد سے اُن کی مدد کیے جا رہے ہیں،
56 نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرٰتِؕ بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَ
(تو) ہم اُن کے لیے بھلائیوں میں جلدی کر رہے ہیں؟ (ایسا نہیں) بلکہ یہ سمجھتے نہیں ہیں۔
57 اِنَّ الَّذِيْنَ هُمْ مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ
یقیناً جو لوگ اپنے رب کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں،
58 وَالَّذِيْنَ هُمْ بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں،
59 وَالَّذِيْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُوْنَ
اور جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے،
60 وَالَّذِيْنَ يُو͏ٔ͏ْتُوْنَ مَا͏ٓ اٰتَوْا وَّقُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلٰي رَبِّهِمْ رٰجِعُوْنَ
اور جو (اللہ کی راہ میں) دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور اُن کے دل ڈرتے رہتے ہیں کہ اُنہیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے،
61 اُولٰۤىِٕكَ يُسٰرِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ وَهُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ
یہی لوگ بھلائیوں میں جلدی کر رہے ہیں اور یہی اُن کی طرف آگے بڑھ جانے والے ہیں۔
62 وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَلَدَيْنَا كِتٰبٌ يَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
اور ہم کسی جان پر اُس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے، اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو ٹھیک ٹھیک بولتی ہے، اور اُن پر (کوئی) ظلم نہیں کیا جائے گا۔
63 بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِيْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَلَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ
بلکہ اُن (کافروں) کے دل اِس (بات) سے غفلت میں پڑے ہیں، اور اِس کے علاوہ بھی اُن کے (برے) کام ہیں جو وہ کرتے رہتے ہیں۔
64 حَتّٰٓي اِذَا͏ٓ اَخَذْنَا مُتْرَفِيْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ يَجْـَٔرُوْنَ
یہاں تک کہ جب ہم اُن کے خوش حال لوگوں کو عذاب میں پکڑیں گے تو وہ اچانک چلّانے (اور فریاد کرنے) لگیں گے۔
65 لَا تَجْـَٔرُوا الْيَوْمَࣞ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ
(اُن سے کہا جائے گا:) آج مت چلّاؤ؛ ہماری طرف سے تمہیں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
66 قَدْ كَانَتْ اٰيٰتِيْ تُتْلٰي عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَ
میری آیتیں تمہیں پڑھ کر سنائی جاتی تھیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاتے تھے،
67 مُسْتَكْبِرِيْنَࣗۖ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ
اُس (حرم) پر غرور کرتے ہوئے، رات کو قصے کہانیوں میں (قرآن اور رسول کے بارے میں) بے ہودہ بکتے ہوئے۔
68 اَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَاۤءَهُمْ مَّا لَمْ يَاْتِ اٰبَاۤءَهُمُ الْاَوَّلِيْنَ
تو کیا اُنہوں نے اِس کلام (قرآن) پر غور نہیں کیا؟ یا اُن کے پاس کوئی ایسی چیز آ گئی ہے جو اُن کے پہلے باپ دادا کے پاس نہیں آئی تھی؟
69 اَمْ لَمْ يَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ
یا اُنہوں نے اپنے رسول کو پہچانا نہیں، اِس لیے وہ اُس کا انکار کر رہے ہیں؟
70 اَمْ يَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌؕ بَلْ جَاۤءَهُمْ بِالْحَقِّ وَاَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
یا وہ کہتے ہیں کہ اُسے جنون ہے؟ (ایسا ہرگز نہیں) بلکہ وہ اُن کے پاس حق لے کر آیا ہے، اور اُن میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں۔
71 وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَاۤءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّؕ بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَ
اور اگر حق اُن کی خواہشوں کے پیچھے چلتا تو آسمان، زمین اور جو کچھ اُن میں ہے سب بگڑ جاتے؛ بلکہ ہم نے اُن کے پاس اُن کی اپنی نصیحت (اور عزت کا سامان) بھیجا ہے، مگر وہ اپنی نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔
72 اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌࣗۖ وَّهُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ
یا آپ اُن سے کوئی معاوضہ مانگتے ہیں؟ تو آپ کے رب کا دیا ہوا بدلہ (سب سے) بہتر ہے، اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔
73 وَاِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
اور یقیناً آپ اُنہیں سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہیں۔
74 وَاِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ
اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ (اِس) راستے سے ہٹے ہوئے ہیں۔
75 وَلَوْ رَحِمْنٰهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّلَجُّوْا فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ
اور اگر ہم اُن پر رحم کریں اور جو تکلیف اُنہیں ہے اُسے دور کر دیں، تب بھی وہ اپنی سرکشی میں اڑے رہیں گے، بھٹکتے ہوئے۔
76 وَلَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُوْنَ
اور ہم نے اُنہیں عذاب میں پکڑا بھی، پھر بھی وہ نہ اپنے رب کے آگے جھکے اور نہ گڑگڑاتے ہیں۔
77 حَتّٰٓي اِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيْدٍ اِذَا هُمْ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ
یہاں تک کہ جب ہم اُن پر سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو اچانک وہ اُس میں (ہر بھلائی سے) مایوس ہو کر رہ جائیں گے۔
رکوع 5 آیات 78 تا 92
78 وَهُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـِٕدَةَؕ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے کان، آنکھیں اور دل بنائے؛ (مگر) تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو۔
79 وَهُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَاِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ
اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا، اور اُسی کی طرف تم اکٹھے کیے جاؤ گے۔
80 وَهُوَ الَّذِيْ يُحْيٖ وَيُمِيْتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
اور وہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے، اور رات اور دن کا ادل بدل اُسی کے اختیار میں ہے؛ کیا پھر بھی تم سمجھ سے کام نہیں لیتے؟
81 بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ
بلکہ اُنہوں نے بھی وہی بات کہی جو پہلے لوگ کہتے آئے تھے۔
82 قَالُوْٓا ءَاِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ
کہنے لگے: کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اُٹھائے جائیں گے؟
83 لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَاٰبَاۤو͏ٔ͏ُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ هٰذَا͏ٓ اِلَّا͏ٓ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ
یہ وعدہ تو ہم سے اور اِس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی کیا جاتا رہا ہے؛ یہ تو بس پہلے لوگوں کی گھڑی ہوئی کہانیاں ہیں۔
84 قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهَا͏ٓ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(اے نبی!) اُن سے پوچھیے: یہ زمین اور جو کچھ اِس میں ہے کس کا ہے، اگر تم جانتے ہو؟
85 سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِؕ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
وہ ضرور کہیں گے: اللہ کا؛ آپ کہیے: پھر کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
86 قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
(اور) اُن سے پوچھیے: ساتوں آسمانوں کا رب اور عظیم عرش کا رب کون ہے؟
87 سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
وہ ضرور کہیں گے: (یہ سب) اللہ کا ہے؛ آپ کہیے: پھر کیا تم (اُس سے) ڈرتے نہیں؟
88 قُلْ مَنْۢ بِيَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ وَّهُوَ يُجِيْرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(اور) پوچھیے: وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی پوری بادشاہت ہے، اور وہ پناہ دیتا ہے اور اُس کے مقابلے میں کوئی پناہ نہیں دے سکتا، اگر تم جانتے ہو؟
89 سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِؕ قُلْ فَاَنّٰي تُسْحَرُوْنَ
وہ ضرور کہیں گے: (یہ سب) اللہ کا ہے؛ آپ کہیے: پھر تم پر کہاں سے جادو کر دیا جاتا ہے (کہ حق کو مان کر بھی بہک جاتے ہو)؟
90 بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَاِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
بلکہ ہم اُن کے پاس حق لے کر آئے ہیں، اور یقیناً وہ جھوٹے ہیں۔
91 مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّمَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰي بَعْضٍؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوْنَ
اللہ نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا، اور نہ اُس کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؛ (اگر ایسا ہوتا) تو ہر معبود اپنی پیدا کی ہوئی مخلوق کو لے کر الگ ہو جاتا، اور ایک دوسرے پر چڑھائی کر دیتا؛ پاک ہے اللہ اُن باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں۔
92 عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰي عَمَّا يُشْرِكُوْنَ
وہ چھپی اور کھلی ہر چیز کو جاننے والا ہے؛ تو وہ اُن کے شرک سے بہت بلند ہے۔
رکوع 6 آیات 93 تا 118
93 قُلْ رَّبِّ اِمَّا تُرِيَنِّيْ مَا يُوْعَدُوْنَ
(اے نبی!) آپ دعا کیجیے: اے میرے رب! اگر تو مجھے وہ (عذاب) دکھائے جس کا اُن سے وعدہ کیا جا رہا ہے،
94 رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِيْ فِي الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
تو اے میرے رب! مجھے اُن ظالم لوگوں میں شامل نہ کرنا۔
95 وَاِنَّا عَلٰٓي اَنْ نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ
اور ہم یقیناً اِس پر پوری طرح قادر ہیں کہ جس (عذاب) کا ہم اُن سے وعدہ کر رہے ہیں وہ آپ کو دکھا دیں۔
96 اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ السَّيِّي͏ٔ͏َةَؕ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَصِفُوْنَ
(اے نبی!) برائی کو اُس طریقے سے دور کیجیے جو سب سے اچھا ہو؛ ہم خوب جانتے ہیں جو باتیں یہ بناتے ہیں۔
97 وَقُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيْنِ
اور دعا کیجیے: اے میرے رب! میں شیطانوں کے وسوسوں (اور کچوکوں) سے تیری پناہ مانگتا ہوں،
98 وَاَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ يَّحْضُرُوْنِ
اور اے میرے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ میرے پاس آئیں۔
99 حَتّٰٓي اِذَا جَاۤءَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ
یہاں تک کہ جب اُن میں سے کسی کو موت آ پہنچتی ہے تو وہ کہتا ہے: اے میرے رب! مجھے (دنیا میں) واپس بھیج دے،
100 لَعَلِّيْٓ اَعْمَلُ صَالِحًا فِيْمَا تَرَكْتُ كَلَّاؕ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَاۤىِٕلُهَاؕ وَمِنْ وَّرَاۤىِٕهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰي يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ
تاکہ جو (دنیا) میں چھوڑ آیا ہوں اُس میں نیک عمل کروں؛ ہرگز نہیں! یہ تو بس ایک بات ہے جو وہ کہہ رہا ہے؛ اور اُن کے آگے ایک آڑ (برزخ) ہے اُس دن تک جب وہ (دوبارہ) اُٹھائے جائیں گے۔
101 فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَا͏ٓ اَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَىِٕذٍ وَّلَا يَتَسَاۤءَلُوْنَ
پھر جب صور میں پھونکا جائے گا تو اُس دن نہ اُن کے درمیان رشتے (کام آئیں گے) اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے۔
102 فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰۤىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
تو جن کے (نیکیوں کے) پلڑے بھاری ہوں گے، وہی کامیاب ہوں گے۔
103 وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْ فِيْ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَ
اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے، وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا؛ وہ جہنم میں ہمیشہ رہیں گے۔
104 تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيْهَا كٰلِحُوْنَ
آگ اُن کے چہروں کو جھلس دے گی اور اُس میں اُن کے منہ بگڑے ہوئے ہوں گے۔
105 اَلَمْ تَكُنْ اٰيٰتِيْ تُتْلٰي عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
(اُن سے کہا جائے گا:) کیا میری آیتیں تمہیں پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں؟ پھر تم اُنہیں جھٹلایا کرتے تھے۔
106 قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَاۤلِّيْنَ
وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! ہماری بدبختی ہم پر غالب آ گئی تھی اور ہم گمراہ لوگ تھے۔
107 رَبَّنَا͏ٓ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ
اے ہمارے رب! ہمیں اِس (جہنم) سے نکال دے، پھر اگر ہم دوبارہ (وہی کریں) تو یقیناً ہم ظالم ہوں گے۔
108 قَالَ اخْسَـُٔوْا فِيْهَا وَلَا تُكَلِّمُوْنِ
(اللہ) فرمائے گا: اِسی میں دھتکارے ہوئے پڑے رہو، اور مجھ سے بات نہ کرو۔
109 اِنَّهٗ كَانَ فَرِيْقٌ مِّنْ عِبَادِيْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا͏ٓ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ
(یاد کرو) میرے بندوں میں ایک گروہ تھا جو کہتا تھا: اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، اور تو سب رحم کرنے والوں سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔
110 فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِيًّا حَتّٰٓي اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِيْ وَكُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ
تو تم نے اُن کا مذاق بنا لیا، یہاں تک کہ (اُن کے پیچھے پڑنے نے) تمہیں میری یاد بھی بھلا دی، اور تم اُن پر ہنستے ہی رہتے تھے۔
111 اِنِّيْ جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوْٓاۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَاۤىِٕزُوْنَ
آج میں نے اُنہیں اُن کے صبر کا بدلہ دیا ہے کہ وہی کامیاب ہیں۔
112 قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِيْنَ
(اللہ) فرمائے گا: تم زمین میں سالوں کی گنتی کے لحاظ سے کتنی مدت رہے؟
113 قَالُوْا لَبِثْنَا يَوْمًا اَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔلِ الْعَاۤدِّيْنَ
وہ کہیں گے: ہم ایک دن یا دن کا کچھ حصہ رہے؛ گنتی کرنے والوں سے پوچھ لیجیے۔
114 قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(اللہ) فرمائے گا: تم تھوڑی ہی مدت رہے؛ کاش تم (یہ بات دنیا میں) جان لیتے۔
115 اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ
تو کیا تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہم نے تمہیں یوں ہی بے مقصد پیدا کیا ہے، اور تم ہماری طرف لوٹائے نہیں جاؤ گے؟
116 فَتَعٰلَي اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّۚ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ
تو بہت بلند ہے اللہ، سچا بادشاہ؛ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں؛ وہ عزت والے عرش کا رب ہے۔
117 وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ
اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے، جس کی اُس کے پاس کوئی دلیل نہیں، تو اُس کا حساب اُس کے رب ہی کے پاس ہے؛ یقیناً کافر کامیاب نہیں ہوں گے۔
118 وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ
اور (اے نبی!) دعا کیجیے: اے میرے رب! بخش دے اور رحم فرما، اور تو سب رحم کرنے والوں سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔
→ سورۃ الحج سب سورتیں سورۃ النور ←