پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ الرعد

سورۃ الرعد · 43 آیات · 6 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی تیرھویں سورت ہے؛ اِس میں تینتالیس (۴۳) آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ یہ مدنی سورت ہے۔ اِس کے مضامین مکی سورتوں جیسے ہیں، یعنی زیادہ تر گفتگو عقائد اور ایمانیات پر ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 7
1
الۤمّۤرٰࣞ تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِؕ وَالَّذِيْٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ
الف، لام، میم، را۔ یہ (اللہ کی) کتاب کی آیتیں ہیں، اور (اے پیغمبر!) جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر اُتارا گیا ہے وہ بالکل حق ہے، لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
2
اَللّٰهُ الَّذِيْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي الْعَرْشِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَؕ كُلٌّ يَّجْرِيْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّيؕ يُدَبِّرُ الْاَمْرَ يُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَاۤءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ
اللہ وہی ہے جس نے آسمانوں کو بغیر کسی ایسے ستون کے بلند کیا جو تمہیں نظر آئے، پھر وہ عرش پر جلوہ فرما ہوا، اور سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا؛ ہر ایک ایک مقررہ مدت تک چل رہا ہے۔ وہی ہر کام کی تدبیر کرتا ہے، (اور) نشانیوں کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے، تاکہ تمہیں اپنے پروردگار سے ملنے کا یقین ہو جائے۔
3
وَهُوَ الَّذِيْ مَدَّ الْاَرْضَ وَجَعَلَ فِيْهَا رَوَاسِيَ وَاَنْهٰرًاؕ وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِيْهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ يُغْشِي الَّيْلَ النَّهَارَؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ
اور وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا، اُس میں پہاڑ جما دیے اور دریا بہا دیے، اور اُس میں ہر قسم کے پھلوں کے دو دو جوڑے بنائے؛ وہی دن کو رات کی چادر اُڑھا دیتا ہے۔ یقیناً اِس میں اُن لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔
4
وَفِي الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّجَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّزَرْعٌ وَّنَخِيْلٌ صِنْوَانٌ وَّغَيْرُ صِنْوَانٍ يُّسْقٰي بِمَاۤءٍ وَّاحِدٍࣞ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلٰي بَعْضٍ فِي الْاُكُلِؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ
اور زمین میں پاس پاس ملے ہوئے مختلف قطعے ہیں، اور انگوروں کے باغ ہیں، اور کھیتیاں ہیں، اور کھجور کے درخت ہیں جن میں سے کچھ ایک جڑ سے دو دو تنے والے ہیں اور کچھ اکیلے تنے والے؛ سب کو ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے، پھر بھی ہم ذائقے میں ایک کو دوسرے پر فوقیت دیتے ہیں۔ یقیناً اِس میں اُن لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
5
وَاِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا ءَاِنَّا لَفِيْ خَلْقٍ جَدِيْدٍ࣢ؕ اُولٰۤىِٕكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْۚ وَاُولٰۤىِٕكَ الْاَغْلٰلُ فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْۚ وَاُولٰۤىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
اور اگر آپ کو تعجب کرنا ہو تو تعجب کے لائق اِن (کافروں) کی یہ بات ہے کہ «کیا جب ہم مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟» یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کا انکار کیا، اور یہی وہ لوگ ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے، اور یہی دوزخ والے ہیں، وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے۔
6
وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّيِّي͏ٔ͏َةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَقَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلٰتُؕ وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلٰي ظُلْمِهِمْۚ وَاِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيْدُ الْعِقَابِ
اور یہ لوگ بھلائی سے پہلے برائی (عذاب) کے لیے آپ سے جلدی مچا رہے ہیں، حالانکہ اِن سے پہلے (ایسے لوگوں پر) عبرت ناک سزائیں گزر چکی ہیں۔ اور یقیناً آپ کا پروردگار لوگوں کے ظلم کے باوجود اُنہیں بہت معاف کرنے والا ہے، اور یقیناً آپ کا پروردگار سخت سزا دینے والا بھی ہے۔
7
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَا͏ٓ اُنْزِلَ عَلَيْهِ اٰيَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ اِنَّمَا͏ٓ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ
اور کافر کہتے ہیں کہ اِس (پیغمبر) پر اِس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی (ہماری پسند کا معجزہ) کیوں نہیں اُتاری گئی؟ (اے پیغمبر!) آپ تو صرف خبردار کرنے والے ہیں، اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہوتا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 2 آیات 8 تا 18
8
اَللّٰهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰي وَمَا تَغِيْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُؕ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ
اللہ جانتا ہے کہ ہر مادہ (اپنے پیٹ میں) کیا اُٹھائے ہوئے ہے، اور رحموں میں جو کمی بیشی ہوتی ہے (اُسے بھی جانتا ہے)، اور اُس کے یہاں ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر ہے۔
9
عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيْرُ الْمُتَعَالِ
وہ چھپی اور کھلی ہر چیز کو جاننے والا ہے، سب سے بڑا، نہایت بلند۔
10
سَوَاۤءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَهَرَ بِهٖ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍۢ بِالَّيْلِ وَسَارِبٌۢ بِالنَّهَارِ
تم میں سے کوئی آہستہ بات کرے یا اونچی آواز سے، اور کوئی رات (کے اندھیرے) میں چھپا ہو یا دن (کی روشنی) میں چل پھر رہا ہو، (اللہ کے علم میں) سب برابر ہیں۔
11
لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهٖ يَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰي يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْؕ وَاِذَا͏ٓ اَرَادَ اللّٰهُ بِقَوْمٍ سُوْۤءًا فَلَا مَرَدَّ لَهٗۚ وَمَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّالٍ
ہر شخص کے لیے کچھ پہرے دار (فرشتے) ہیں جو باری باری اُس کے آگے اور پیچھے آتے رہتے ہیں، اور اللہ کے حکم سے اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔ یقیناً اللہ کسی قوم کی حالت اُس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدل لیں۔ اور جب اللہ کسی قوم پر کوئی مصیبت لانے کا ارادہ کر لے تو اُسے کوئی ٹال نہیں سکتا، اور اُس کے سوا اُن کا کوئی حمایتی نہیں ہوتا۔
12
هُوَ الَّذِيْ يُرِيْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَمَعًا وَّيُنْشِي͏ٔ͏ُ السَّحَابَ الثِّقَالَ
وہی ہے جو تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے (تمہیں) ڈر بھی لگتا ہے اور (بارش کی) امید بھی ہوتی ہے، اور وہی (پانی سے) بھاری بادل اُٹھاتا ہے۔
13
وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ مِنْ خِيْفَتِهٖۚ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيْبُ بِهَا مَنْ يَّشَاۤءُ وَهُمْ يُجَادِلُوْنَ فِي اللّٰهِۚ وَهُوَ شَدِيْدُ الْمِحَالِ
اور بادل کی گرج اُس کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتی ہے، اور فرشتے بھی اُس کے خوف سے (تسبیح کرتے ہیں)؛ اور وہی کڑکتی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا دیتا ہے، اور یہ لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں، حالانکہ وہ بڑی زبردست تدبیر (اور پکڑ) والا ہے۔
14
لَهٗ دَعْوَةُ الْحَقِّؕ وَالَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا يَسْتَجِيْبُوْنَ لَهُمْ بِشَيْءٍ اِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ اِلَي الْمَاۤءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَالِغِهٖؕ وَمَا دُعَاۤءُ الْكٰفِرِيْنَ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ
سچا پکارنا اُسی کو پکارنا ہے؛ اور جن کو یہ لوگ اُس کے سوا پکارتے ہیں وہ اِن کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے، مگر (اُن کی مثال) اُس شخص کی طرح ہے جو پانی کی طرف اپنی دونوں ہتھیلیاں پھیلائے ہوئے ہو کہ پانی اُس کے منہ تک پہنچ جائے، حالانکہ وہ (کبھی) اُس تک پہنچنے والا نہیں؛ اور کافروں کا (غیر اللہ کو) پکارنا بالکل اکارت ہے۔
15
وَلِلّٰهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّكَرْهًا وَّظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ
اور آسمانوں اور زمین میں جتنی (مخلوقات) ہیں سب اللہ ہی کو سجدہ کرتی ہیں، خوشی سے بھی اور مجبوری سے بھی، اور اُن کے سائے بھی صبح و شام (اُسی کو سجدہ کرتے ہیں)۔
16
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ قُلِ اللّٰهُؕ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖٓ اَوْلِيَاۤءَ لَا يَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّاؕ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْاَعْمٰي وَالْبَصِيْرُ࣢ۙ اَمْ هَلْ تَسْتَوِي الظُّلُمٰتُ وَالنُّوْرُ࣢ۚ اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَاۤءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْؕ قُلِ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَّهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ
(اے پیغمبر! اِن سے) پوچھیے: آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ (پھر خود ہی) کہہ دیجیے: اللہ۔ پھر پوچھیے: کیا پھر بھی تم نے اُس کے سوا ایسے حمایتی بنا رکھے ہیں جو خود اپنے لیے بھی نہ کسی نفع کا اختیار رکھتے ہیں نہ نقصان کا؟ پوچھیے: کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہو سکتے ہیں؟ یا کیا اندھیرے اور روشنی برابر ہو سکتے ہیں؟ یا اُنہوں نے اللہ کے ایسے شریک ٹھہرا رکھے ہیں جنہوں نے اللہ کی طرح کچھ پیدا کیا ہو، اور اِس وجہ سے پیدائش کا معاملہ اُن پر مشتبہ ہو گیا ہو؟ کہہ دیجیے: اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، اور وہی اکیلا ہے، سب پر غالب۔
17
اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۤءِ مَاۤءً فَسَالَتْ اَوْدِيَةٌۢ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيًاؕ وَمِمَّا يُوْقِدُوْنَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاۤءَ حِلْيَةٍ اَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهٗؕ كَذٰلِكَ يَضْرِبُ اللّٰهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ࣢ؕ فَاَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاۤءًۚ وَاَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْاَرْضِؕ كَذٰلِكَ يَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ
اُس نے آسمان سے پانی اُتارا، تو ندی نالے اپنی اپنی گنجائش کے مطابق بہہ نکلے، پھر سیلاب نے اوپر آیا ہوا جھاگ اُٹھا لیا؛ اور جن چیزوں (دھاتوں) کو لوگ زیور یا کوئی اور سامان بنانے کے لیے آگ میں تپاتے ہیں، اُن پر بھی ایسا ہی جھاگ (میل) آ جاتا ہے۔ اسی طرح اللہ حق اور باطل کی مثال بیان کرتا ہے: جو جھاگ ہے وہ تو بے کار ہو کر چلا جاتا ہے، اور جو چیز لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے وہ زمین میں ٹھہری رہتی ہے۔ اسی طرح اللہ مثالیں بیان کرتا ہے۔
18
لِلَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰيؕؔ وَالَّذِيْنَ لَمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَهٗ لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا وَّمِثْلَهٗ مَعَهٗ لَافْتَدَوْا بِهٖؕ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ سُوْۤءُ الْحِسَابِ࣢ۙ وَمَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ وَبِي͏ٔ͏ْسَ الْمِهَادُ
جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا حکم مانا اُن کے لیے بہترین (انجام) ہے؛ اور جنہوں نے اُس کا حکم نہیں مانا، اگر اُن کے پاس زمین کی ساری دولت ہو، بلکہ اُتنی ہی اور بھی ہو، تو (قیامت کے دن) وہ سب اپنی جان چھڑانے کے لیے فدیے میں دے ڈالیں؛ ایسے لوگوں کا حساب بہت برا ہو گا، اور اُن کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت برا بچھونا ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 3 آیات 19 تا 26
19
اَفَمَنْ يَّعْلَمُ اَنَّمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ اَعْمٰيؕ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ
بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر اُتارا گیا ہے وہ حق ہے، کیا وہ اُس شخص جیسا ہو سکتا ہے جو اندھا ہے؟ نصیحت تو عقل والے ہی قبول کرتے ہیں۔
20
الَّذِيْنَ يُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَلَا يَنْقُضُوْنَ الْمِيْثَاقَ
(یہ عقل والے) وہ ہیں جو اللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور پختہ عہد کو نہیں توڑتے۔
21
وَالَّذِيْنَ يَصِلُوْنَ مَا͏ٓ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُوْنَ سُوْۤءَ الْحِسَابِ
اور وہ اُن (رشتوں) کو جوڑے رکھتے ہیں جن کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے، اور اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں، اور برے حساب کا خوف رکھتے ہیں۔
22
وَالَّذِيْنَ صَبَرُوا ابْتِغَاۤءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً وَّيَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّي͏ٔ͏َةَ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمْ عُقْبَي الدَّارِ
اور وہ جنہوں نے اپنے پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے صبر کیا، نماز قائم کی، اور جو کچھ ہم نے اُنہیں دیا ہے اُس میں سے چھپا کر اور کھلے طور پر خرچ کیا، اور جو برائی کا جواب بھلائی سے دیتے ہیں؛ انجام کا گھر (آخرت کی کامیابی) اُنہی کے لیے ہے۔
23
جَنّٰتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَاۤىِٕهِمْ وَاَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيّٰتِهِمْ وَالْمَلٰۤىِٕكَةُ يَدْخُلُوْنَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ
(یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغ، جن میں وہ داخل ہوں گے، اور اُن کے باپ دادا، بیویوں اور اولاد میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی (اُن کے ساتھ ہوں گے)؛ اور فرشتے ہر دروازے سے اُن کے پاس آئیں گے،
24
سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَي الدَّارِ
(یہ کہتے ہوئے کہ) تم پر سلامتی ہو اُس صبر کے بدلے جو تم نے کیا؛ سو کیا ہی اچھا ہے (آخرت کے) گھر کا انجام!
25
وَالَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِهٖ وَيَقْطَعُوْنَ مَا͏ٓ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِۙ اُولٰۤىِٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوْۤءُ الدَّارِ
اور جو لوگ اللہ کے عہد کو پختہ کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں، اور جن (رشتوں) کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اُنہیں کاٹتے ہیں، اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، ایسے لوگوں کے لیے لعنت ہے اور اُن کے لیے (آخرت کا) برا گھر ہے۔
26
اَللّٰهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۤءُ وَيَقْدِرُؕ وَفَرِحُوْا بِالْحَيٰوةِ الدُّنْيَاؕ وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا فِي الْاٰخِرَةِ اِلَّا مَتَاعٌ
اللہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اور یہ (کافر) دنیا کی زندگی پر مگن ہیں، حالانکہ آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی تو بس تھوڑا سا سامان ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 4 آیات 27 تا 31
27
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَا͏ٓ اُنْزِلَ عَلَيْهِ اٰيَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَاۤءُ وَيَهْدِيْٓ اِلَيْهِ مَنْ اَنَابَ
اور کافر کہتے ہیں کہ اِس (پیغمبر) پر اِس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اُتاری گئی؟ (اے پیغمبر!) کہہ دیجیے: اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں پڑا رہنے دیتا ہے، اور جو اُس کی طرف رجوع کرے اُسے اپنی طرف راستہ دکھا دیتا ہے۔
28
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَىِٕنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِؕ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُ
(یہ وہ لوگ ہیں) جو ایمان لائے اور جن کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان پاتے ہیں۔ سن لو! اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔
29
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰي لَهُمْ وَحُسْنُ مَاٰبٍ
جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے، اُن کے لیے خوشحالی ہے اور بہترین ٹھکانا۔
30
كَذٰلِكَ اَرْسَلْنٰكَ فِيْٓ اُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهَا͏ٓ اُمَمٌ لِّتَتْلُوَا۟ عَلَيْهِمُ الَّذِيْٓ اَوْحَيْنَا͏ٓ اِلَيْكَ وَهُمْ يَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِؕ قُلْ هُوَ رَبِّيْ لَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْهِ مَتَابِ
(اے پیغمبر!) اسی طرح ہم نے آپ کو ایک ایسی امت میں بھیجا ہے جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں، تاکہ آپ اُنہیں وہ (کلام) پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کیا ہے، حالانکہ وہ رحمٰن (کی ذات) کا انکار کر رہے ہیں۔ آپ کہہ دیجیے: وہی میرا پروردگار ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے اُسی پر بھروسہ کیا ہے اور اُسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔
31
وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰيؕ بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِيْعًاؕ اَفَلَمْ يَايْـَٔسِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ لَّوْ يَشَاۤءُ اللّٰهُ لَهَدَي النَّاسَ جَمِيْعًاؕ وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا تُصِيْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِهِمْ حَتّٰي يَاْتِيَ وَعْدُ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ
اور اگر کوئی ایسا قرآن ہوتا جس کے ذریعے پہاڑ چلا دیے جاتے، یا زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی، یا مُردوں سے بات کرا دی جاتی (تو بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے)؛ بلکہ سارا اختیار اللہ ہی کا ہے۔ تو کیا ایمان والوں کو یہ بات معلوم نہیں ہو گئی کہ اگر اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت دے دیتا؟ اور کافروں کو اُن کے کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی کھڑکھڑا دینے والی مصیبت پہنچتی رہے گی، یا اُن کی بستی کے قریب ہی آ کر اُترتی رہے گی، یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آ پہنچے؛ یقیناً اللہ وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 5 آیات 32 تا 37
32
وَلَقَدِ اسْتُهْزِي͏ٔ͏َ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَمْلَيْتُ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا ثُمَّ اَخَذْتُهُمْࣞ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ
اور (اے پیغمبر!) آپ سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اُڑایا جا چکا ہے؛ تو میں نے کافروں کو ڈھیل دی، پھر اُنہیں پکڑ لیا؛ تو (دیکھ لو) میری سزا کیسی (سخت) تھی!
33
اَفَمَنْ هُوَ قَاۤىِٕمٌ عَلٰي كُلِّ نَفْسٍۢ بِمَا كَسَبَتْۚ وَجَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَاۤءَؕ قُلْ سَمُّوْهُمْؕ اَمْ تُنَبِّـُٔوْنَهٗ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْاَرْضِ اَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِؕ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مَكْرُهُمْ وَصُدُّوْا عَنِ السَّبِيْلِؕ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ
بھلا جو (اللہ) ہر شخص کے ہر عمل کی نگرانی کر رہا ہے (کیا وہ اِن بے جان معبودوں جیسا ہو سکتا ہے؟)؛ اور اِن لوگوں نے اللہ کے شریک ٹھہرا رکھے ہیں! کہیے: ذرا اُن کے نام تو بتاؤ! کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبر دے رہے ہو جسے وہ (پوری) زمین میں نہیں جانتا؟ یا یہ محض اوپری (بے حقیقت) بات ہے؟ بلکہ کافروں کو اُن کی مکاری خوشنما بنا کر دکھا دی گئی ہے اور اُنہیں (سیدھے) راستے سے روک دیا گیا ہے؛ اور جسے اللہ گمراہی میں چھوڑ دے اُسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں۔
34
لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَقُّۚ وَمَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ
اُن کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے، اور آخرت کا عذاب تو اِس سے کہیں زیادہ سخت ہے؛ اور اُنہیں اللہ (کی پکڑ) سے بچانے والا کوئی نہیں۔
35
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَؕ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُؕ اُكُلُهَا دَاۤىِٕمٌ وَّظِلُّهَاؕ تِلْكَ عُقْبَي الَّذِيْنَ اتَّقَوْاࣗۖ وَّعُقْبَي الْكٰفِرِيْنَ النَّارُ
جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اُس کی شان یہ ہے کہ اُس کے نیچے نہریں بہتی ہیں؛ اُس کے پھل بھی ہمیشہ رہنے والے ہیں اور اُس کا سایہ بھی۔ یہ اُن لوگوں کا انجام ہے جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا، اور کافروں کا انجام آگ ہے۔
36
وَالَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ يَفْرَحُوْنَ بِمَا͏ٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ يُّنْكِرُ بَعْضَهٗؕ قُلْ اِنَّمَا͏ٓ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَلَا͏ٓ اُشْرِكَ بِهٖؕ اِلَيْهِ اَدْعُوْا وَاِلَيْهِ مَاٰبِ
اور جن لوگوں کو ہم نے (پہلے) کتاب دی تھی وہ اُس (کلام) سے خوش ہوتے ہیں جو آپ پر اُتارا گیا ہے، اور (اُنہی کے) گروہوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اُس کے بعض حصوں کا انکار کرتے ہیں۔ کہہ دیجیے: مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤں؛ اُسی کی طرف میں (لوگوں کو) بلاتا ہوں اور اُسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔
37
وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ حُكْمًا عَرَبِيًّاؕ وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَاۤءَهُمْ بَعْدَ مَا جَاۤءَكَ مِنَ الْعِلْمِۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا وَاقٍ
اور اسی طرح ہم نے اِس (قرآن) کو عربی زبان میں ایک (واضح) فیصلہ بنا کر اُتارا ہے؛ اور (اے پیغمبر!) اگر آپ نے اِن لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی، اُس علم کے بعد جو آپ کے پاس آ چکا ہے، تو اللہ کے مقابلے میں نہ آپ کا کوئی حمایتی ہو گا اور نہ کوئی بچانے والا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
رکوع 6 آیات 38 تا 43
38
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّذُرِّيَّةًؕ وَمَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ يَّاْتِيَ بِاٰيَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ
اور (اے پیغمبر!) ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے اور اُنہیں بیویاں اور اولاد بھی عطا کی؛ اور کسی رسول کو یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی نشانی (معجزہ) لے آئے۔ ہر زمانے کے لیے ایک لکھا ہوا (فیصلہ) ہے۔
39
يَمْحُوا اللّٰهُ مَا يَشَاۤءُ وَيُثْبِتُۚۖ وَعِنْدَهٗٓ اُمُّ الْكِتٰبِ
اللہ جو کچھ چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جو چاہتا ہے) باقی رکھتا ہے، اور اصل کتاب اُسی کے پاس ہے۔
40
وَاِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِيْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ
اور (اے پیغمبر!) جس (عذاب) کا ہم اِن سے وعدہ کر رہے ہیں، اُس کا کچھ حصہ ہم آپ کو (آپ کی زندگی میں) دکھا دیں، یا (اُس سے پہلے) آپ کو وفات دے دیں، (دونوں صورتوں میں) آپ کے ذمے تو صرف پیغام پہنچا دینا ہے، اور حساب لینا ہمارا کام ہے۔
41
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَاْتِي الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَاؕ وَاللّٰهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖؕ وَهُوَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ
کیا اِن لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو اُس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آ رہے ہیں؟ اور اللہ فیصلہ کرتا ہے، کوئی اُس کے فیصلے کو رد کرنے والا نہیں، اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔
42
وَقَدْ مَكَرَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِيْعًاؕ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍؕ وَسَيَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَي الدَّارِ
اور اِن سے پہلے والے لوگ بھی (اپنے رسولوں کے خلاف) چالیں چل چکے ہیں، لیکن ساری تدبیر اللہ ہی کے اختیار میں ہے؛ وہ جانتا ہے کہ ہر شخص کیا کما رہا ہے، اور کافروں کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ (آخرت کے) گھر کا انجام کس کے حق میں ہے۔
43
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًاؕ قُلْ كَفٰي بِاللّٰهِ شَهِيْدًاۢ بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْۙ وَمَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ
اور یہ کافر کہتے ہیں کہ تم (اللہ کے) بھیجے ہوئے (رسول) نہیں ہو۔ کہہ دیجیے: میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے، اور اُس شخص کی گواہی بھی جس کے پاس (آسمانی) کتاب کا علم ہے۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں