پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ التكاثر

سورۃ التکاثر · 8 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی ایک سو دوویں سورت ہے؛ اِس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ پہلی آیت اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُ میں «التَّكَاثُرُ» یعنی ایک دوسرے سے بڑھ کر زیادہ جمع کرنے کی دوڑ کا ذکر ہے، اِسی سے اِس کا نام «التکاثر» ہے۔ اِس میں تنبیہ ہے کہ مال اور اولاد میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ نے تمہیں غافل کر رکھا ہے، یہاں تک کہ تم قبروں تک جا پہنچتے ہو۔ پھر بار بار خبردار کیا گیا کہ تم عنقریب جان لو گے، تم جہنم کو ضرور دیکھو گے، اور اُس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا۔ حضرت عبد اللہ بن شخیرؓ کہتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے پاس آیا، آپ اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُ پڑھ رہے تھے؛ آپ نے فرمایا: آدمی کہتا ہے میرا مال، میرا مال؛ حالانکہ اے آدم کے بیٹے! تیرا مال تو بس وہی ہے جو تو نے کھا کر ختم کر دیا، یا پہن کر پرانا کر دیا، یا صدقہ کر کے آگے بھیج دیا (مسلم)۔

رکوع 1 آیات 1 تا 8
1
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُ
تم کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی لالچ نے غفلت میں ڈال رکھا ہے،
2
حَتّٰي زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ
یہاں تک کہ تم قبروں میں پہنچ جاتے ہو،
3
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
ہرگز ایسا نہیں چاہئے، آگے چل کر تم کو معلوم ہو جائے گا،
4
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
پھر (جان لو) ہرگز ایسا نہیں چاہئے، عنقریب تم جان لو گے،
5
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِ
ہرگز ہرگز ایسا نہیں چاہئے، اگر تم یقین کے ساتھ جان لیتے (تو غافل نہ رہتے)
6
لَتَرَوُنَّ الْجَحِيْمَ
تم لوگ ضرور دوزخ کو دیکھو گے،
7
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِيْنِ
پھر (جان لو کہ) تم اس کو یقین کی آنکھوں سے دیکھو گے،
8
ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَىِٕذٍ عَنِ النَّعِيْمِ
پھر اس دن تم سے ساری نعمتوں کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں