پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ القارعة

سورۃ القارعۃ · 11 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی ایک سو ایکویں سورت ہے؛ اِس میں گیارہ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ «الْقَارِعَةُ» کے معنی ہیں کھڑکھڑا دینے والی، یعنی دلوں کو دہلا دینے والی آفت؛ یہ قیامت کا ایک نام ہے، اِسی سے سورت کا نام «القارعہ» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 11
1
اَلْقَارِعَةُ
کھڑکھڑانے والی چیز،
2
مَا الْقَارِعَةُ
کیا ہے کھڑکھڑانے والی چیز؟
3
وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُ
اور آپ کو کیا معلوم کہ کھڑکھڑانے والی چیز کیا ہے؟
4
يَوْمَ يَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ
(وہ قیامت ہے) جس دن انسان بکھرے ہوئے پتنگوں کی طرح ہو جائیں گے،
5
وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ
اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اُون کی طرح ہوں گے،
6
فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ
تو جس (کی نیکیوں) کا وزن بڑھ گیا،
7
فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ
تو وہ تو پسندیدہ عیش و آرام میں ہوگا،
8
وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ
اور جس کا وزن ہلکا ہو گیا،
9
فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ
تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ (نامی دوزخ) ہے،
10
وَمَا͏ٓ اَدْرٰىكَ مَا هِيَهْ
اور آپ کو کیا معلوم کہ ہاویہ کیا ہے؟
11
نَارٌ حَامِيَةٌ
دہکتی ہوئی آگ ہے!
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں