پرانے طلبہ کے لیے: آپ کا داخلہ محفوظ ہے؛ چند دن میں آپ کا کورس اسی جی میل سے نئی سائٹ اور ایپ میں کھل جائے گا۔

سُوْرَةُ العاديات

سورۃ العادیات · 11 آیات · 1 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی سوویں سورت ہے؛ اِس میں گیارہ آیتیں اور ایک رکوع ہے، اور یہ مکی سورت ہے۔ «الْعٰدِيٰتِ» کے معنی ہیں دوڑنے والے گھوڑے؛ سورت کی ابتدا اِنہی کی قسم سے ہوتی ہے، اِسی لیے اِس کا نام «العادیات» ہے۔

رکوع 1 آیات 1 تا 11
1
وَالْعٰدِيٰتِ ضَبْحًا
قسم ہے ان گھوڑوں کی جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں،
2
فَالْمُوْرِيٰتِ قَدْحًا
پھر (اپنی ٹاپوں سے) آگ نکالتے ہیں،
3
فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًا
پھر صبح کے وقت یلغار کرتے ہیں،
4
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا
پھر اس سے گرد وغبار اُڑاتے ہیں،
5
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا
پھر (دشمن کی) فوج میں جا گھستے ہیں،
6
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ
کہ یقیناً انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے،
7
وَاِنَّهٗ عَلٰي ذٰلِكَ لَشَهِيْدٌ
اور وہ خود بھی اس پر گواہ ہے،
8
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ
اور اس میں شبہ نہیں کہ وہ مال سے بڑی محبت رکھتا ہے،
9
اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُوْرِ
کیا اسے معلوم نہیں کہ جو مُردے قبروں میں ہیں، وہ زندہ کئے جائیں گے،
10
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوْرِ
اور جو کچھ ان کے دلوں میں ہے، وہ بھی ظاہر کر دیا جائے گا؟
11
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِيْرٌ
یقیناً ان کا پروردگار اس دن ان کے حال سے خوب واقف ہوگا۔
اس رکوع کا لفظ بہ لفظ معنی، ترکیب اور تفسیر ممبرشپ میں آئے گا، ویب سائٹ اور ایپ دونوں پر۔ نمونہ: سورۃ الفاتحہ مکمل مفت ←
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں